Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / عہدہ سے استعفیٰ دینے پر غور کی ٹلرسن کی تردید

عہدہ سے استعفیٰ دینے پر غور کی ٹلرسن کی تردید

واشنگٹن ۔ 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ امریکہ ریکس ٹلرسن نے آج اس اطلاع کی تردید کی کہ انہوں نے ڈونالڈ ٹرمپ کابینہ کو اپنے استعفیٰ کا پیشکش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی ’’حقیربکواس‘‘ ہے۔ صحافت کے گوشہ نے اطلاع دی تھی کہ وہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کرکے انہیں اپنا استعفیٰ پیش کرچکے ہیں۔ این بی سی نیوز نے اطلاع دی تھی کہ وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن جاریہ موسم گرما میں اپنے استعفیٰ کے بہت قریب آگئے تھے لیکن اسے جاریہ سال کے ختم تک اپنے عہدہ پر برقرار رہنے کی استدعا کی گئی تھی۔ ٹلرسن نے محکمہ خارجہ کے ساتھ اپنی بات چیت کی تفصیلات سے اخباری نمائندوں کو واقف کرواتے ہوئے کہا کہ نائب صدر نے کبھی بھی مجھے وزیرخارجہ برقرار رہنے کی ترغیب نہیں دی کیونکہ میں نے کبھی بھی اپنے عہدہ سے استعفیٰ دینے پر غور نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ واشنگٹن کیلئے نئے تھے تو انہوں نے خود اپنے ایجنڈہ پر عمل کرنا سیکھا تھا اور دوسروں کے ایجنڈہ کو نظرانداز کرنے کی بھی تعلیم حاصل کی تھی۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کا اپنا ایک ایجنڈہ ہے جو ان کے ایجنڈہ سے متضاد نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT