Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / عہدہ سے مستعفی ہونے کی خبروں کو بھردواج نے مسترد کردیا

عہدہ سے مستعفی ہونے کی خبروں کو بھردواج نے مسترد کردیا

بنگلور 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) گورنر کرناٹک ایچ آر بھردواج نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ انہوں نے کانگریس ہائی کمان سے ربط پیدا کرتے ہوئے مرکز میں این ڈی اے کی حکومت قائم ہونے کے پیش نظر ریاستی گورنر کے عہدہ سے استعفی دینے کی اجازت طلب کی ہے ۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنرس دستوری عہدیدار ہیں اور ہمیں کسی سیاسی

بنگلور 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) گورنر کرناٹک ایچ آر بھردواج نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ انہوں نے کانگریس ہائی کمان سے ربط پیدا کرتے ہوئے مرکز میں این ڈی اے کی حکومت قائم ہونے کے پیش نظر ریاستی گورنر کے عہدہ سے استعفی دینے کی اجازت طلب کی ہے ۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنرس دستوری عہدیدار ہیں اور ہمیں کسی سیاسی پارٹی کے آگے جھکنے کی ضرورت نہیں ہے کم از کم وہ تو ایسا نہیں کرتے اور ان سے فاصلہ برقرار رکھے ہیں اس لئے کانگریس ہائی کمان سے ربط پیدا کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ صدر جمہوریہ ہند کریں گے ۔ بنگلور یونیورسٹی کے 49 ویں جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر علحدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں صدر جمہوریہ نے پانچ سالہ معیاد کیلئے مقرر کیا ہے جو 29 جون کو ختم ہوجائے گی۔

TOPPOPULARRECENT