Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / عہدہ پر برقراری کا فیصلہ دو سال بعد : گوگوئی

عہدہ پر برقراری کا فیصلہ دو سال بعد : گوگوئی

گوہاٹی۔17اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر آسام ترون گوگوئی نے اعلان کیا کہ حالیہ اسمبلی انتخابات ان کے آخری انتخابات ہوں گے اور وہ دو سال بعد اس کا فیصلہ کریں گے کہ دوبارہ منتخب ہونے پر عہدہ پر برقرار رہیں یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے فیصلہ کے مطابق ہی اقدام کریں گے ۔ 80سالہ سیاستداں پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ آئندہ اسمبلی انتخابات اُن کے آخری انتخابات ہوں گے ۔ تاہم گوگوئی نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس پارٹی میں رہیں گے یا اقتدار کس پارٹی کے حوالے کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کی بھی نشوونما نہیں کرتے ‘ میرے بعد بھی کئی قائد ہیں اور عوام میں سے مزید کئی قائد ابھریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT