Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عہدیداروں پر عوامی نمائندوں کی برہمی

عہدیداروں پر عوامی نمائندوں کی برہمی

لاپرواہی کی شکایت، یلاریڈی منڈل پریشد کے اجلاس کا انعقاد

یلاریڈی۔/5 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مواضعات میں عہدیداروں کی خدمات بہتر طریقہ سے نہ ہونے پر منڈل پریشد ارکان و سرپنچوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ منڈل تاڑوائی منڈل پریشد اجلاس صدر بسنتا کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر عوامی نمائندوں نے عہدیداروں کی لاپرواہی کے خلاف آواز بلند کی اور کہا کہ تاڑوائی سے سنگھ جی واڑہ تک اور تاڑوائی سے کرڈ پلی تک سڑک خستہ حال ہونے کے باوجود کیوں عہدیداروں کی عدم دلچسپی برقرارہے عوامی نمائندوں نے برہمی کا اظہار کیا۔ ابھئے ہستم وظائف کیوں نہیں آرہے ہیں کہتے ہوئے سرپنچ سجاتا نے عہدیداروں سے بتایاAPMراجندر نے جواب دیتے ہوئے فبروری 2017 تک ابھئے ہستم نہیں آرہے ہیں۔ کرشنا جی واڑی ، ایرہ پہاڑ، برہمن پلی تانڈوں میں خستہ حال اسکول کمرہ جماعتوں کو منہدم کرکے جدید تعمیرات کرنے کا سرپنچوںسے منڈل پریشد ارکان نے مطالبہ کیا۔ تحصیلدار عبدالباسط نے کہا کہ جدید راشن کارڈز کیلئے درخواستیں دے سکتے ہیں اور اپنا راشن اب کسی بھی مقام کی ارزاں فروشی دکان سے حاصل کرسکتے ہیں۔ آنگن واڑی سنٹروں کو بہتر طریقہ سے چلاتے ہوئے معصوموں کو صحت مند غذا فراہم کرنے کو کہا اور اولیائے طلباء کے ساتھ اجلاس بھی منعقد کرتے ہوئے انہیں غذا سے متعلق شعور دلانا ضروری ہے۔ اس ماہ ضامن روزگار کے کاموں میں تیزی لانے کا مشورہ دیا۔ اس اجلاس میں زیڈ پی ٹی سی ساوتری، ایم پی ڈی او لکشمی، اے ایم سی چیرمین شیام راؤ، حیوانات ڈاکٹر رامچندرم، ای او پی آر ڈی نارائنا، سپرنٹنڈنٹ پراوین کمار اور پریشد ارکان موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT