Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / عہدیداروں کی تقسیم کیلئے تلنگانہ ملازمین کی اپیل ، چلو دہلی احتجاج منظم کرنے کی دھمکی

عہدیداروں کی تقسیم کیلئے تلنگانہ ملازمین کی اپیل ، چلو دہلی احتجاج منظم کرنے کی دھمکی

حیدرآباد ۔ 19 اکٹوبر ( این ایس ایس) تلنگانہ گروب I عہدیداروں کے اسوسی ایشن نے آج خبردار کیا کہ اگر حکومت 31ڈسمبر تک عہدیداروں کی تقسیم کے عمل میں ناکام ہوگئی تو وہ ’’چلو دہلی ‘‘ پروگرام منظم کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ اسو سی ایشن کے قائدین نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مقصد کے لئے رہنمایانہ خطوط کو قطعیت دینے کے لئے مرکز پر دباؤ ڈالیں گے ۔ اسوسی ایشن نے مرکزسے مطالبہ کیاکہ تلنگانہ اور آندھراپردیش کے درمیان عہدیداروں کی تقسیم کے عمل کی تکمیل کے لئے فی الفور اقدامات کئے جائیں ۔ مستقبل میں مسائل سے بچنے کے لئے رہنمایانہ خطوط وضع کرنے کی ضرورت ہے ۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کو اگرچہ چار مہینے گذر چکے ہیں جس کے باوجود عہدیداروں کی تقسیم ہنوز مکمل نہیں ہوسکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT