Tuesday , December 11 2018

عہدیداروں کی لاپرواہی سے انتظامیہ بدنام

محبوب نگر /17 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایک عہدیدار کی لاپرواہی سے سارا انتظامیہ بدنام ہوسکتا ہے ۔ آ۔گن واڑی مراکز پر بورڈ ندارد ، دواخانوںمیں ڈاکٹرس غیر حاضر اسکولس میں اسباق کی منصوبہ بندی نہیں ہوتی ۔ یہ لاپرواہیاں کسی کی شکایت سے سامنے نہیں آئیں بلکہ بذار خود میں نے معائنہ کے دوران ان کو نوٹ کیا ہے ۔ انچارج جوائنٹ کلکٹر راجارام ن

محبوب نگر /17 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایک عہدیدار کی لاپرواہی سے سارا انتظامیہ بدنام ہوسکتا ہے ۔ آ۔گن واڑی مراکز پر بورڈ ندارد ، دواخانوںمیں ڈاکٹرس غیر حاضر اسکولس میں اسباق کی منصوبہ بندی نہیں ہوتی ۔ یہ لاپرواہیاں کسی کی شکایت سے سامنے نہیں آئیں بلکہ بذار خود میں نے معائنہ کے دوران ان کو نوٹ کیا ہے ۔ انچارج جوائنٹ کلکٹر راجارام نے ریونیو میٹنگ حال میں منعقدہ کلیدی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان حائق کا انکشاف کیا ۔ لینڈ فون پر وصول ہونے والی شکایات پر برسوں سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ انہوں نے عہدیداروں سے سوال کیا اور برسر موقع متعلقہ عہدیدار سے شکایت کنندہ کو فون پر بات کراتے ہوئے درخواست سے متعلق جواب دلوایا ۔ انہوں نے افسوس سے کہا کہ عوام شکایت کرتے کرتے تھک رہے ہیں لیکن عہدیدار ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں ۔ اسکولس میں پینے کے پانی کی سہولت نہ ہونے کی سینکڑوں شکایات وصول ہو رہی ہیں ۔ اس کے ذمہ دار کون ہیں ؟ انہوں نے ڈی ای او اور آر ڈبلیو ایس عہدیادر سے مشترکہ طور پر فوری مسئلہ کو حل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے شادنگر نندی گاؤں کے پرائمری ہیلتھ سنٹرز کے ڈاکٹرز کی کارردگی پر وصول شدہ رپورٹ کے پیش نطر ڈی ایم اینڈ ایچ او کو نوٹس وجہ نمائی جاری کرے نے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے پی ڈی آئی سی ڈی ایس کو پابند کیا کہ آنگن واڑی مراکز پر فوری بورڈ نصب کئے جائیں ۔ اجلاس میں مختلف محکمہ جات کے تعلق سے وصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں زیڈ پی سی اوناگماں ، جی بی سیل پریسیڈنٹ چندرا کانت ریڈی کے علاوہ ضلعی عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT