Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عہدیداروں کی لاپرواہی سے رائے دہندوں کو تشویش

عہدیداروں کی لاپرواہی سے رائے دہندوں کو تشویش

یلاریڈی۔ 18 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فہرست رائے دہندگان میں تمام رائے دہندوں کو آدھار نمبرات سے منسلک کرنے کے پروگرام میں خاصی لاپرواہی کے سبب کئی رائے دہندوں کے نام ووٹر لسٹ سے نکال دیئے جارہے ہیں جس سے رائے دہندوں کو تشویش لاحق ہوگئی ہے۔ کچھ دن سے منڈل ریوینیو ذمہ داران گھر گھر جاکر رائے دہندگان کی فہرست میں رائے دہندوں کو آن لائن م

یلاریڈی۔ 18 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فہرست رائے دہندگان میں تمام رائے دہندوں کو آدھار نمبرات سے منسلک کرنے کے پروگرام میں خاصی لاپرواہی کے سبب کئی رائے دہندوں کے نام ووٹر لسٹ سے نکال دیئے جارہے ہیں جس سے رائے دہندوں کو تشویش لاحق ہوگئی ہے۔ کچھ دن سے منڈل ریوینیو ذمہ داران گھر گھر جاکر رائے دہندگان کی فہرست میں رائے دہندوں کو آن لائن میں درج کیا جارہا ہے۔ اس کے بعد اس فہرست کو آن لائن میں درج کیا جارہا ہے، لیکن کئی رائے دہندگان اپنے آدھار نمبرات درج کروانے کے باوجود ان کے نام فہرست رائے دہندگان میں غائب بنائے جارہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے یہ واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ آدھار کو کسی جگہ بھی لازمی نہ قرار دیا جائے، اس کے باوجود اعلیٰ عدلیہ کے احکام کی خلاف ورزی جاری ہے۔ کئی لوگ ایسے بھی ہیں کہ انہیں پتہ تک نہیں کہ فہرست رائے دہندگان سے ان کا نام حذف کردیا گیا ہے۔ اس قدر لاپرواہی سے عوام کو مستقبل میں دشواری پیش آئے گی۔ ریوینیو عملہ اس کام کو عدم دلچسپی کے ساتھ انجام دینے سے ہی ایسی شکایتیں پیش آرہی ہیں۔ آدھار نمبر لینے کیلئے گھر گھر آنے والوں میں ایسے افراد کو بھی مقرر کیا گیا ہے کہ انہیں نمبر تک درج نہیں کرنا نہیں آتا تو پھر یہ پروگرام کامیاب کیسے ہوگا۔ ریوینیو محکمہ کو اس معاملہ میں مکمل مستعدی کے ساتھ کام کرنا ہوگا، ورنہ عوام کو بلاوجہ پریشان ہونا پڑے گا۔ ذمہ داران کی لاپرواہی سے ہمیشہ عوام ہی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لیکن آخر کب تک عوام کا استحصال کیا جاتا رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT