Wednesday , January 24 2018
Home / عرب دنیا / عہدیدار جہادیوں کے خطرہ سے تاریخی عمارات کا تحفظ کرنے کوشاں

عہدیدار جہادیوں کے خطرہ سے تاریخی عمارات کا تحفظ کرنے کوشاں

قاہرہ ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی اور عرب عہدیداروں نے مشرق وسطیٰ میں تہذیبی ورثہ کی حیثیت رکھنے والے مقامات کی عدیم المثال تباہی کے خلاف عالمی جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا تاکہ جہادی گروپ کے ہاتھوں نوادرات کے سرقہ اور ان کی فروخت کے ذریعہ جنگوں کیلئے مالیہ حاصل کرنے سے روکا جاسکے۔ اس سلسلہ میں ایک دو روزہ چوٹی کانفرنس منعقد کی جار

قاہرہ ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی اور عرب عہدیداروں نے مشرق وسطیٰ میں تہذیبی ورثہ کی حیثیت رکھنے والے مقامات کی عدیم المثال تباہی کے خلاف عالمی جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا تاکہ جہادی گروپ کے ہاتھوں نوادرات کے سرقہ اور ان کی فروخت کے ذریعہ جنگوں کیلئے مالیہ حاصل کرنے سے روکا جاسکے۔ اس سلسلہ میں ایک دو روزہ چوٹی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ عہدیداروں نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ نوادرات کی عالمی تجارت پر گہری نظر رکھی جائے تاکہ سرقہ شدہ فنی شاہکار عالمی بازاروں میں فروخت نہ کی جاسکیں۔ عالمی سطح پر دولت اسلامیہ کے خلاف شہر نمرود کو زمین دوز کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT