Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / عہدیدار صرف تحریری احکام پر عمل کریں

عہدیدار صرف تحریری احکام پر عمل کریں

نئی دہلی 23 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزرا یا ان کا شخصی عملہ اب کوئی بھی کام صرف زبانی احکام کے ذریعہ نہیں کروا پائیگا کیونکہ حکومت نے سرکاری عہدیداروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جب تک اپنے حکام بالا سے تحریری احکام حاصل نہ کرلیں ان کے احکام پر عمل آوری نہ کریں اور نہ کوئی فیصلہ کیا جائیگا ۔ دفتر وزیر اعظم کی ہدایت پر گذشتہ ہفتے یہ احکا

نئی دہلی 23 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزرا یا ان کا شخصی عملہ اب کوئی بھی کام صرف زبانی احکام کے ذریعہ نہیں کروا پائیگا کیونکہ حکومت نے سرکاری عہدیداروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جب تک اپنے حکام بالا سے تحریری احکام حاصل نہ کرلیں ان کے احکام پر عمل آوری نہ کریں اور نہ کوئی فیصلہ کیا جائیگا ۔ دفتر وزیر اعظم کی ہدایت پر گذشتہ ہفتے یہ احکام جاری کئے گئے ہیںاور یہ تمام وزارتوں پر لاگو ہونگے ۔ اب جونئیر عہدیداروں کیلئے لازم کردیا گیا ہے کہ وہ اپنے سینئر عہدیدار کے احکام پر اسی وقت عمل کرے جب اسے اس کا تحریری حکم مل جائے ۔ کسی زبانی حکم کی تحریری توثیق ضروری ہوگئی ہے چاہے یہ احکام قوانین کے مطابق ہوں یا ان کے مغائر ۔ کہا گیا ہے کہ حالیہ عرصہ میں دیکھا گیا کہ وزرا اپنے عہدیداروں کو کسی بھی کام کاج کیلئے زبانی حکم دیا کرتے تھے ۔

وہ تحریری احکام کی اجرائی سے گریز کرتے تھے تاہم اب حکومت کے احکام سخت کردئے گئے ہیں اور دفتر وزْر اعظم سے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے قوانین کو سخت کردیا گیا ہے ۔ دفتر وزیر اعظم سے جاری کردہ احکام میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی عہدیدار کو وزیر یا ان کے کسی شخصی عملہ سے کوئی احکام زبانی موصول ہوں تو انہیں متعلقہ محکمہ کے سکریٹری کو مطلع کرنا ضروری ہے ۔ اگر یہ احکام قوانین کے خلاف ہوں تو اسے سکریٹری سے رجوع ہوکر یہ واضح بھی کردینا ہوگا کہ یہ احکام قوانین کے مطابق نہیںہیں۔ اگر کوئی ہنگامی اور فوری نوعیت کا معاملہ ہو تو زبانی حکم کی تعمیل کے بعد اس کی تحریری توثیق حاصل کرنے کو ضروری قرار دیدیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT