Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / عیدالاضحی آداب فرزندی کی تعلیم کا بہترین ذریعہ

عیدالاضحی آداب فرزندی کی تعلیم کا بہترین ذریعہ

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : اللہ کی عبادت کے لیے دنیا میں انسان کو پیدا کیا گیا ہے اور انسان کی زندگی اللہ کی امانت ہے ۔ اس میں کسی بھی قسم کی خیانت روز محشر اللہ اور رسول اللہ ﷺ کے سامنے ہماری شرمندگی کا باعث بن سکتی ہے ۔ مولانا سید بختیار عالم نے جامع مسجد مہدویہ مشیر آباد سے عید الاضحی کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران یہ بات کہی

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : اللہ کی عبادت کے لیے دنیا میں انسان کو پیدا کیا گیا ہے اور انسان کی زندگی اللہ کی امانت ہے ۔ اس میں کسی بھی قسم کی خیانت روز محشر اللہ اور رسول اللہ ﷺ کے سامنے ہماری شرمندگی کا باعث بن سکتی ہے ۔ مولانا سید بختیار عالم نے جامع مسجد مہدویہ مشیر آباد سے عید الاضحی کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران یہ بات کہی ۔ سینکڑوں کی تعداد میں موجود فرزندان توحید سے مخاطب ہو کر مولانا سید بختیار عالم نے کہاکہ عید الاضحی فرمانبرداری اور جذبہ ایثار و قربانی کی ایسی نظیر ہے جس پر خلوص دل سے عمل مسلمانوں کو نہ صرف گمراہی سے بچانے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ اسلام کے خلاف اٹھنے والی انگلیوں کا بھی منہ توڑ جواب ہوگا ۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے اپنے جواں سال بیٹے کی قربانی کے لیے ابراہیم علیہ السلام کے تیار ہونے اور اللہ کی راہ میں قربانی کے لیے بلا کسی عذر کے حضرت سیدنا اسمعیل ذبیح اللہ کا رضا مندی ظاہر کرنے کے عمل کو درس حاصل کرنے کا ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ والدین کے نافرمان نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی رسوائی کا منہ دیکھیں گے ۔ مولانا سید بختیار عالم نے اللہ کو راضی کرنے کے عمل کو اپنی زندگیوں میں شامل کرلینے کی تلقین کی ۔ انہوں نے قربانی کی تکمیل کے بعد اطراف کے ماحول کو پاک و صاف رکھنے کی بھی تلقین کی تاکہ آپ کی دی ہوئی قربانی پڑوسیوں اور دیگر ابنائے وطن کے لیے زحمت کا باعث نہ بنے ۔۔

TOPPOPULARRECENT