Saturday , November 18 2017
Home / پاکستان / عیدالاضحی پر لشکر طیبہ کے بشمول 64 گروپس پر امتناع

عیدالاضحی پر لشکر طیبہ کے بشمول 64 گروپس پر امتناع

اسلام آباد ۔ /24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان نے 64 گروپس بشمول لشکر طیبہ پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ یہ گروپس اب عیدالاضحی پر چرم قربانی وصول نہیں کرسکیں گے ۔ وزارت داخلہ کے بموجب کوئی بھی گروپ جو چرم قربانی وصول کرنا چاہتا ہے اسے چیف سیول انتظامیہ کی جانب سے عدم اعتراض صداقتنامہ حاصل کرنا ہوگا ۔ لشکر طیبہ کے علاوہ لشکر جھنگوی ، سپاہ صحابہ اور بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی اور دیگر پہر امتناع عائد کیا گیا ہے ۔ غیرقانونی طور پر چرم قربانی وصول کرنے والوں کے خلاف انسداد دہشت گردی قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔ پاکستان میں /2 ستمبر کو عیدالاضحی منائی جائے گی

TOPPOPULARRECENT