Friday , October 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عیدگاہ اراضی پر ناجائز قبضے ناقابل برداشت

عیدگاہ اراضی پر ناجائز قبضے ناقابل برداشت

وقف انسپکٹر و سروے عہدیداروں سے سنگاریڈی کے مسلم قائدین کی متحدہ نمائندگی

سنگاریڈی ۔ 25 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عیدگاہ سنگاریڈی کی اراضی پر سے ناجائز قبضہ کو فوری برخواست کرتے ہوئے اراضی کو عیدگاہ کے حوالے کرنے کا مسلم مذہبی ‘ ملی اور سیاسی قائدین نے مطالبہ کیا ۔ عیدگاہ اراضی کا دوبارہ سروے کرنے اے ڈی سروے ‘ منڈل سرویئر اور آڈیٹر انسپکٹر وقف ضلع سنگاریڈی نے عیدگاہ سنگاریڈی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر سنگاریڈی کے مسلم قائدین سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر متحدہ طور پر عہدیداروں سے نمائندگی کی ۔ جناب الحاج محمد خواجہ صدر مرکزی میلاد کمیٹی سنگاریڈی نے کہا کہ عیدگاہ سنگاریڈی پر 60 سال سے زائد عرصہ سے عیدیں کی نماز ادا کی جارہی ہے اور عیدگاہ کیلئے سروے نمبر 558 میں 3ایکڑ 8گنٹہ اراضی وقف ہے لیکن اس کی اراضی پر ناجائز قبضہ کیا گیا ۔ سال 2014ء میں ہم نے ضلع کلکٹر سے نمائندگی کی کہ عیدگاہ اراضی کا سروے کرواتے ہوئے ناجائز قبضہ کو برخواست کیا جائے جس پر ضلع انتظامیہ نے سروے کروایا اور عیدگاہ اراضی پر ناجائز قبضۃ سے متعلق ہمارا دعویٰ بالکل درست ثابت ہوا ۔ سروے رپورٹ پر جوائنٹ کلکٹر نے ناجائیز قبضہ کو برخواست کرنے کے احکام جاری کئے لیکن اس پر تاحال عمل نہیں ہوا اور اب دوبارہ سروے کیا جارہا ہے ۔ سروے کے کام کو فوری مکمل کرتے ہوئے عیدگاہ کی مکمل 3.8ایکڑ اراضی کی حد بندی کرائی جائے اور ناجائز قبضہ کو فوری برخواست کیا جائے ۔ شیخ رشید ‘ محمد لیاقت علی ‘ شیخ امجد سینئر قائدین کی ٹی آر ایس مولانا سید ذاکر حسین اور دیگر قائدین نے سروے عہدیداروں سے کہا کہ وقف گزٹ کے مطابق سروے کیا جائے اور اس کا ریونیو ریکارڈ میں اندراج کیا جائے ۔ سروے کے بعد عیدگاہ اراضی کے حدود کی باقاعدہ نشاندہی کی جائے اور نقشہ فراہم کیا جائے ۔ عیدگاہ اراضی پر ناجائز قبضہ کوبرخواست نہیں کیا جائے گا اور اس مسئلہ پر ہم سب متحد ہیں ۔ ماہ رمضان المبارک سے قبل سروے کی تکمیل اور ناجائز قبضہ برخواست کرنے کا مطالبہ کیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ سنگاریڈی کی تقریباً ایک ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضہ ہے جس کو برخواست کروانے سال 2014ء سے کوشش کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر محمد جلیل الدین بابا سابق وائس چیرمین بلدیہ ‘ محمد خواجہ خان صدر درگاہ کمیٹی ‘ عمر بن یوسف مجیب ‘ محمد عثمان حسین ‘ معراج خان ہاشمی ‘ محمد اظہر حسین اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT