Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عیدگاہ جدید نظام آباد کا معائنہ

عیدگاہ جدید نظام آباد کا معائنہ

نظام آباد:10؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا، مئیر نظام آباد شریمتی آکولہ سجاتا، ٹی آرایس قائدین اور عیدگاہ کمیٹی و عہدیداران کے ہمراہ عیدگاہ جدید کا معائنہ کیااور عیدالفطر کے انتظامات کے سلسلہ میں تفصیلات حاصل کی ۔رکن اسمبلی نظام آباد اربن مسٹر گنیش گپتا نے مئیر آکولہ سجاتا کے ہمراہ عیدگاہ

نظام آباد:10؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا، مئیر نظام آباد شریمتی آکولہ سجاتا، ٹی آرایس قائدین اور عیدگاہ کمیٹی و عہدیداران کے ہمراہ عیدگاہ جدید کا معائنہ کیااور عیدالفطر کے انتظامات کے سلسلہ میں تفصیلات حاصل کی ۔رکن اسمبلی نظام آباد اربن مسٹر گنیش گپتا نے مئیر آکولہ سجاتا کے ہمراہ عیدگاہ پہنچ کر عیدگاہ کے انتظامات کا جائزہ لیا عیدگاہ کمیٹی کی جانب سے صدر عیدگاہ کمیٹی محمد افضل الدین نے عیدگاہ کے انتظامات کے بارے میں واقف کروایا۔ عیدگاہ جدید کے کشادگی کے کام اور مورم اندازی میں ہونے والی رکاوٹوں کے بارے میں واقف کروانے پر اے ڈی معدنیات کے فون پر اطلاع دیتے ہوئے عیدالفطر سے قبل عیدگاہ میں مورم اندازی ناگزیر ہے لہذا مورم اندازی کیلئے اقدامات کرنے اور عیدگاہ میں سے ہوتے ہوئے گذرنے والے ہائی ٹینشن برقی تار کو ہٹانے کے سلسلہ میں بھی اے ڈی محکمہ ٹرانسکو سے بات چیت کی۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے صفائی، آبی سہولتیں اور دیگر انتظامات سے متعلق مئیر کو واقف کروایا۔ نماز عید سے قبل تمام انتظامات کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ٹی آرایس کے قائدین عبدالرحیم سیفی،یٰسین صابری، حلیم قمر، نوید اقبال، عمران شہزادکے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT