Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عیدگاہ میدک میں آج نماز استسقاء

عیدگاہ میدک میں آج نماز استسقاء

میدک /12 اگست ( ذریعہ ای میل ) انتظامی کمیٹی جامع مسجد میدک کے بموجب بتاریخ 14 اگست بروز جمعہ بمقام عیدگاہ میدک میں بعد نماز جمعہ ( نماز جمعہ کے فوری بعد ) نماز استسقاء ادا کی جائے گی ۔ بعد نماز استسقاء بارش کیلئے اجتماعی دعاء کی جائے گی ۔ جس کی امامت حافظ و قاری سید خواجہ معز الدین کریں گے ۔ جمیع مسلمانان میدک سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔

موضع وینکٹاپور میں دھماکو اشیاء ضبط
محبوب نگر /12 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محبوب نگر ضلع کے ونپرتی منڈل کے وینکٹاپور موضع میں دھماکو اشیاء ضبط کرلئے گئے ۔ رورل پولیس ونپرتی کے سرکل انسپکٹر ناگا شیکھر ریڈی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دیہات کے قریب کوالی میں بغیر اجازت دھماکے کرنے پر کسانوں نے پولیس سے شکایت کی جس پر پولیس نے دھاوا کیا اور مذکورہ مقام سے 11 ڈیٹونیٹرس 24 جلیٹن اسٹکس ضبط کرلئے غیر مجاز دھماکوں میں ملوث کوالی کے نگرانکار گوئندو ، وینکٹیش ، گرومیا ، تروپت ریڈی ، یادی ریڈی پر مقدمہ درج کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT