Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عیدگاہ پر بی جے پی پرچم لہرانے کی مذمت

عیدگاہ پر بی جے پی پرچم لہرانے کی مذمت

جگتیال /17 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات دینے کا وعدہ کرنے والی ٹی آر ایس پارٹی کے سربراہ اور ریاستی چیف منسٹر نے جامع سروے میں مسلمانوں کا تناسب 11 فیصد بتایا ہے ۔ 12 فیصد کے نام پر مسلمانوں کو دھوکہ دینے کا ارکن اسمبلی جگتیال و ڈپٹی فلور لیڈر کانگریس پارٹی مسٹر ٹی جیون ریڈی نے ٹی آر ایس پر الزام لگایا ۔ دیوی سری گ

جگتیال /17 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات دینے کا وعدہ کرنے والی ٹی آر ایس پارٹی کے سربراہ اور ریاستی چیف منسٹر نے جامع سروے میں مسلمانوں کا تناسب 11 فیصد بتایا ہے ۔ 12 فیصد کے نام پر مسلمانوں کو دھوکہ دینے کا ارکن اسمبلی جگتیال و ڈپٹی فلور لیڈر کانگریس پارٹی مسٹر ٹی جیون ریڈی نے ٹی آر ایس پر الزام لگایا ۔ دیوی سری گارڈن فنکشن ہال جگتیال میں کانگریس پارٹی کے جلسہ سے وہ مخاطب تھے ۔ جلسہ کا انعقاد ٹاون پریسیڈنٹ کتہ موہن کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ بحیثیت مہمان خصوصی سابقہ رکن پارلیمنٹ مدھو گوڑ یشکی ، رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی ، بلدیہ چیرمین ٹی وجیہ لکشمی اور زیڈ پی ٹی سی مانامہ اور ایم پی ٹی سی اور دیگر کے علاوہ پارٹی ورکرس کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ٹی جیون ریڈی نے حلقہ جگیتال کو ضلع کریم نگر میں رکن سازی میں پہلا مقام حاصل کرنے پارٹی ورکرس سے خواہش کی ۔ انہوں نے کہا کہ جگتیال کی عیدگاہ پر بی جے پی کا پرچم مینار سے لہرایا جانا انتہائی غلط حرکت ہے اور اس کی مذمت کی اور کہا کہ جو بھی اس واقعہ میں ملوث ہو اسکے خلاف سخت کارروائی کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بی جے پی پارٹی کی مذمت کی ایک سیاسی جماعت کے پرچم کو عبادت گاہ پر لہرایا مناسب اقدام نہیں ہے ۔ مابعد رکن پارلیمنٹ نظام آباد مدھو گوڑ یشکی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ہی تلنگانہ دیا اور کانگریس سے ہی ملک و ریاست میں ترقی ہوئی ہے جس سے عوام واقف ہیں ۔ دیگر قائدین نے بھی مخاطب کیا ۔ بعد ازاں سابق رکن پارلیمنٹ مدھو گوڑ یشکی کے ہاتھوں رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی کے رکن سازی مہم کا آغاز ہوا ۔ اس موقع پر بنڈا شنکر ، دیویندر ریڈی ، کونسلرس اور وائس چیرمین سراج الدین منصور ، محمد اظہر ، محمد شکیل ، محمد مجیب الدین ، محمد ساجد پٹواری اور عبدالباری اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT