Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / عیدین و تہواروں میں ایکدوسرے طبقات کی شرکت یکجہتی کی مثال

عیدین و تہواروں میں ایکدوسرے طبقات کی شرکت یکجہتی کی مثال

اسمعیل الرب انصاری کی رہائش گاہ پر عید ملاپ تقریب ، جناب محمد محمود علی کا خطاب

اسمعیل الرب انصاری کی رہائش گاہ پر عید ملاپ تقریب ، جناب محمد محمود علی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : اردو فورم ۔ ورلڈ ہیومن رائٹس پروٹیکشن کی جانب سے حسب روایت جناب اردو انصاری کی رہائش گاہ واقع اجنتہ گیٹ نمائش میدان پر جلسہ اردو ۔ عید ملاپ منعقد ہوا ۔ جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر حکومت تلنگانہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جب کہ جناب محمد اسمعیل الرب انصاری کنوینر جلسہ کے بموجب حافظ پیر شبیر احمد ایم ایل سی ، محمد اسمعیل حسن صدر نشین پیس اینڈ ویلفیر کمیٹی نے صدارت کی ۔ اس جلسہ میں وی بی کملاہاسن ریڈی اور شری جئے پال ، جناب غلام صادق الدین ، شیشی کانت اگروال ، عرشیہ ناہید کنوینر اردو فورم خواتین ، دردانہ بیگم مسکان ، سید فصیح اللہ ، محمد مسعود علی ، ساجدہ بیگم پرنسپل ، محترمہ آمنہ ، جناب خواجہ معز الدین ، مس حنا شہیدی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر جناب محمد محمود علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئی حکومت تشکیل پائی ہے اس میں اردو کو بڑھاوا دیا جائے گا ۔ اردو کے دیرینہ حل طلب مسائل کو جنگی خطوط پر حل کیا جائے گا ۔ انہوں نے ہندوؤں کے تہواروں میں مسلمانوں کی شرکت اور مسلمانوں کے تہواروں میں ہندووں کی شرکت کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا اس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو اور قومی یکجہتی کو بڑھاوا ملتا ہے ۔ حافظ پیر شبیر احمد نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اس طرح کی تقاریب کو ریاست کے تہذیبی ورثہ سے تعبیر کیا اور اس طرح کے پروگراموں کو منعقد کرنے پر جناب اردو انصاری کی ستائش کی ۔ جناب محمد اسمعیل الرب انصاری چیف کوآرڈینٹر ہیومن رائٹس پروٹیکشن اسوسی ایشن نے کہا کہ فورم کی جانب سے اردو زبان کے روشن مستقبل کے لیے ہر قسم کی جدوجہد کی جائے گی ۔ اعلی سطح پر حکومت سے نمائندگی کی جائے گی تاہم انہوں نے اردو والوں بالخصوص اردو تنظیموں اداروں سے متحد ہوجانے کی خواہش کی ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT