Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / عید الفطر کے موقع پر عیدگاہوں میں صاف صفائی،صدر نشین الحاج محمد سلیم کا وقف بورڈ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس

عید الفطر کے موقع پر عیدگاہوں میں صاف صفائی،صدر نشین الحاج محمد سلیم کا وقف بورڈ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس

حیدرآباد ۔ 20۔ جون (سیاست نیوز) صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے وقف بورڈ کے عہدیداروںکے ساتھ عیدالفطر کے موقع پر شہر کی اہم عیدگاہوں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ بارش کے امکانات کے پیش نظر عیدگاہوں میں اقدامات کئے جائیں تاکہ نمازیوں کو تکلیف نہ ہو۔ عیدگاہ میرعالم ، عیدگاہ مادنا پیٹ اور عیدگاہ گولکنڈہ میں وقف بورڈ کی جانب سے انتظامات کئے جاتے ہیں۔ صدرنشین وقف بورڈ نے بتایا کہ وہ بہت جلد مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ عیدگاہوں کا دورہ کریں گے اور انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عیدگاہ میرعالم یہاں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوتا ہے ، وہاں اندرونی حصہ میں شامیانے نصب کئے جائیں گے تاکہ بارش کی صورت میں نماز کی ادائیگی میں دشواری نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ عیدگاہ کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں صحت و صفائی کے سلسلہ میں متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت دی جائے گی ۔ عیدگاہ کے راستہ پر ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ۔ محمد سلیم نے کہا کہ محکمہ جاتی جائزہ اجلاس میں انتظامات کو قطعیت دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وضو اور پینے کے پانی کیلئے بھی خصوصی انتظامات رہیں گے ۔ آر ٹی سی کی جانب سے مختلف علاقوں سے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی ۔ انہوں نے چیف اگزیکیٹیو آفیسر ایم اے منان فاروقی کو ہدایت دی کہ گزشتہ سے بہتر انتظامات کو یقینی بنائے اور انتظامات کے سلسلہ میں وقف بورڈ کے عہدیداروں کو متعین کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT