Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / عید میلاد کے موقع پر شراب پر امتناع کی درخواست

عید میلاد کے موقع پر شراب پر امتناع کی درخواست

کرسمس کے پیش نظر حکومت مہاراشٹرا کا فیصلہ سے پس و پیش
ممبئی ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : عید میلاد النبیؐ کے موقع پر شراب کی فروخت پر امتناع کے فیصلہ پر حکومت مہاراشٹرا الجھن کی شکار ہوگئی ہے کیوں کہ یہ بھی اتفاق ہے کہ عید میلاد النبیؐ 24 دسمبر کے روز واقع ہورہی ہے اور 25 دسمبر کی نصف شب سے کرسمس تقاریب کا آغاز ہوتا ہے ۔ مہاراشٹرا کے مسلم ارکان اسمبلی کے ایک وفد نے چند دن قبل حکومت سے درخواست کی تھی کہ مذہبی جدبات کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس روز شراب پر امتناع عائد کیا جائے ۔ ریاستی وزیر کھڈسے نے کہا کہ ’’ یہ پہلا موقع ہے کہ عید میلاد کے روز شراب کی فروخت پر امتناع کے لئے حکومت کو درخواست موصول ہوئی ہے ۔ کسی بھی رکن اسمبلی یا خانگی شہری نے ماضی میں کبھی ایسی کوئی درخواست نہیں کی تھی ‘‘ ۔ کھڈسے نے کہا کہ ’’ ایک طرف ہم مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرتے ہیں جن کے مذہب میں شراب نوشی پر ممانیت ہے ۔ دوسری طرف 25 دسمبر کو کرسمس تہوار بھی ہے ۔ مسلم ارکان مقننہ کے ایک وفد نے جمعہ کو مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیویندر فڈنویس سے ملاقات کرتے ہوئے پیغمبر اسلام حضرت محمد ؐ کے یوم ولادت کے روز شراب کی فروخت پر امتناع عائد کیا جائے ۔ کھڈسے نے کہاکہ دونوں مذاہب کے جذبات کا ہم احترام کرتے ہیں اور ان ہی مذہبی جذبات نے ہمیں شش و پنج میں ڈال دیا ہے لیکن ایک یا دو دن میں قطعی فیصلہ کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT