Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / عید کے بعد عازمین کیلئے ویکسی نیشن پروگرام

عید کے بعد عازمین کیلئے ویکسی نیشن پروگرام

حج ہاؤز اور پرنسیس اسریٰ ہاسپٹل میں انتظام، پروفیسر ایس اے شکو رکا اعلان

حج ہاؤز اور پرنسیس اسریٰ ہاسپٹل میں انتظام، پروفیسر ایس اے شکو رکا اعلان
حیدرآباد۔ 20 جولائی (پریس نوٹ) اسٹیٹ حج کمیٹی کے عازمین حج کیلئے عیدالفطر کے بعد ویکسی نیشن پروگرام کا حج ہاؤز، نامپلی اور پرنسیس اسریٰ ہاسپٹل چارمینار میں آغاز ہوگا۔ اس کے علاوہ تمام اضلاع میں بھی حج سوسائٹیوں کے توسط سے یہ پروگرام روبہ عمل لایا جائے گا۔ اس بات کا اعلان پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر اسٹیٹ حج کمیٹی نے عابد فنکشن ہال بوگل کنٹہ میں عازمین حج کے تربیتی اجتماع کے دوران کیا۔ انہوں نے عازمین کو سفر حج کی تیاریوں سے واقف کرواتے ہوئے مختلف اہم اُمور سے واقف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ جن عازمین کا انتخاب ہوچکا ہے، ان کے کور کے تحت مزید 16 محرم خواتین کا انتخاب عمل میں آیا۔ اس سال حجاج کرام کیلئے مدینہ منورہ میں طعام کا انتظام کیا گیا ہے اور اس کیلئے ان کو مزید اضافی رقم ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کی ادا کردہ رقم میں سے اس کی پابجائی کی جائے گی اور ان کو جو 2100 ریال کی رقم دی جاتی ہے، وہ مکمل ادا کی جائے گی۔ پروفیسر شکور نے عازمین سے خواہش کی کہ سفر حج میں صبر اور ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرتے رہیں اور اگر کوئی دشواری یا تکلیف ہو تو سعودی عرب میں حج مشن اور خادم الحجاج سے رجوع ہو۔مفتی محمد امجد نے فضائل و مناسک حج و عمرہ انتہائی تفصیل کیساتھ بیان کئے اور ہر مقام کی فضیلت بیان کی۔

TOPPOPULARRECENT