Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / عید کے بعد ورلڈ الیون کی پاکستان آمد متوقع

عید کے بعد ورلڈ الیون کی پاکستان آمد متوقع

کراچی۔14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )ورلڈ الیون کا عیدالاضحیٰ کے فوراً بعد پاکستان کا دورہ کرنے کے امکانات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے رواں سال ستمبر کے اختتام پر ورلڈ الیون کا دورہ مقرر تھا تاہم اب اس میں تبدیلی کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے اہم کھلاڑی ستمبر کے آخری ہفتے میں دستیاب نہیں ہوں گے جس کی وجہ سے ورلڈ الیون کے دورے میں تبدیلی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون کے کامیاب دورہ پاکستان کیلئے اہم کرکٹرز کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے یہ دورہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے خلاف سیریز کی میزبانی کرنی ہے اور ورلڈ الیون کے پروگرام میں تبدیلی کے باوجود سری لنکا کے خلاف سیریز 2 ٹسٹ میچز پر مشتمل ہوگی۔خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے لندن میں ہوئے سالانہ اجلاس کے دوران پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئے ورلڈ الیون کے دورے کی توثیق کی تھی۔سرفراز احمد نے اس ضمن میں کہا کہ پاکستانی ٹیم 9 سال سے گھریلوکرکٹ ملک سے باہر کھیل رہی ہے اور ہمیں اس کا نقصان ہورہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT