Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / عید کے موقع پر نواز شریف سے وزیراعظم کا رابطہ

عید کے موقع پر نواز شریف سے وزیراعظم کا رابطہ

نئی دہلی 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج عیدالفطر کے موقع پر قوم کے علاوہ دیگر ممالک کے قائدین بشمول پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے اور یہ توقع ظاہر کی کہ عید کا یہ خصوصی دن امن و اُخوت کا پیام لائے گا۔ مودی نے بتایا کہ انھوں نے نواز شریف سے ٹیلیفون پر ربط قائم کرتے ہوئے عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔ علاوہ ازیں انھوں نے اپنے ٹوئٹر پر سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود، ابوظہبی کے ولیعہد محمد بن زیاد بن سلطان النیہان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الصبا کو بھی عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔ جبکہ ایرانی صدر حسن روحانی، افغان صدر اشرف غنی ، بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ اور صدر مالدیپ عبداللہ یامین سے بھی بات چیت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT