Friday , November 24 2017
Home / دنیا / غازیان ٹیپ حملہ کی ذمہ دار دولت اسلامیہ

غازیان ٹیپ حملہ کی ذمہ دار دولت اسلامیہ

صدرترکی رجب طیب اردغان کوشبہ ‘ گلین کی تحریک پر بھی شک و شبہ کا اظہار
انقرہ ۔21اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر ترکی  رجب طیب اردغان نے آج کہا کہ دولت اسلامیہ کا جہادی گروپ ’’ امکان ہے کہ جنوب مشرقی شہر غازیان ٹیپ میں شادی کی تقریب پر بم حملہ کرنے کی ذمہ دار ہے جس میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اردغان نے ایک تحریری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں قائم مبلغ اسلام فتح اللہ گلین کی تحریک اور دولت اسلامیہ میں کوئی اختلافات نہیں ہے ۔ گلین پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ 15جولائی کی ناکام بغاوت کی ذمہ دار اُن کی ہی تحریک تھی ۔ اردغان نے کہا کہ پی کے کے اور داعش میں کوئی فرق نہیں ہے ‘ ممکن ہے کہ غازیان ٹیپ کے حملہ میں دونوں یکساں طور پر ملوث ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اور ہماری قوم ایک بار پھر ایک ہی پیغام حملہ آوروں کو دے رہی ہے کہ جو بھی ہم پر حملہ کرے گا کامیاب نہیں ہوسکے گا ۔ اردغان نے کہا کہ پی کے کے فوج پر حملوںکوں کے ذریعہ صرف گذشتہ ماہ میں 17انسانی جانیں لے چکی ہے ۔ اردغان نے کہا کہ غازیان ٹیپ جیسے حملوں کا مقصد ترکی میں مختلف گروپس کے درمیان انتشار کے بیچ بونا ہے ‘ انہیں عربوں ‘ کردوں اور ترکوں میں بانٹنا ہے ۔ اس طرح نسلی بنیادوں پر اور مذہبی خطوط پر انتشار پھیلاکر فائدہ اٹھانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اشتعال انگیزی کا شکار نہیں ہوگا ۔ غازیان ٹیپ کا حملہ بجائے انتشار پھیلانے کے اتحاد ‘ یکجہتی اور اخوت  کی وجہ بنے گا ۔ حکومت ترکی ایک عرصہ سے کہتی آرہی ہے کہ مختلف ممنوعہ دہشت گرد گروپس کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا جائے گا ۔ اگر وہ جنگ کرتے ہیں ۔ ترکی نے مغرب پر زور دیا ہے کہ پی کے کے‘ کے خلاف بھی سخت موقف اختیار کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT