Saturday , December 15 2018

غازی آباد میں بی جے پی لیڈر کو گولی مار کر ہلاک کردیاگیا

غازی آباد:ہفتہ کے روز غازی آباد کے کوہرا کالونی میں بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کے لیڈر گجیندر بھاٹی کو گولی مار کر ہلاک کردیاگیا۔

دن کے اجالے میں حملہ آورں نے مذکورہ بی جے پی لیڈر پر گولیاں چلانے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

اس قسم کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے جس میں بی جے پی لیڈرپر حملہ کیاگیا ہے۔پچھلے کچھ دنوں میں بی جے پی قائدین پر متواتر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سال ایک اور بی جے پی لیڈر اخلاق قریشی کو گولی مارکر ہلاک کردیاگیاتھا وہیں پر بی جے پی قائدین جمیلہ بی‘ سچن شیکلے‘ اور اشوک جیسوال کو بھی پچھلے سال گولی مارکر ہلاک کردیاگیا۔

ریاست کے سابق چیف منسٹر اکھیلیش یادو اور موجودہ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کے دورمیں ریاست کا لا ء اینڈآرڈر سوالوں کے گھیرے میں ہے

Top Stories

TOPPOPULARRECENT