Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / غالب انسٹی ٹیوٹ دہلی کے انعامات کا اعلان

غالب انسٹی ٹیوٹ دہلی کے انعامات کا اعلان

نئی دہلی۔23 نومبر(راست) ڈاکٹررضا حیدرڈائرکٹر غالب انسٹی ٹیوٹ نئی دہلی کی اطلاع کے مطابق انسٹی ٹیوٹ کے مورخہ 3 نومبر کے فیصلے کے مطابق حسب ذیل ادباء وشعراء کو سال حال انعامات دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ پروفیسر قاضی افضال حسین مسلم یونیورسٹی علی گڑھ(فخرالدین علی احمدایوارڈ) برائے تحقیق وتنقید‘ 2 ۔پروفیسر نبی ہادی مسلم یونیورسٹی علی گڑھ(فخرالدین علی احمد ایوارڈ) 3 ۔جناب عبدالصمد بہاراردو نثر؍فکشن‘ 4 ۔جناب مضطرمجاز(حیدرآباد) اردو شاعری ‘5 ۔جناب ٹام الٹر ڈرامہ‘6 ۔شمس الحق عثمانی مجموعی ‘ادبی خدمات۔ انعامات کا یہ سلسلہ 1973 ء سے جاری ہے جس میں اردو کے نامورادیبوں اور شاعروں قرۃالعین حیدرسے مجتبیٰ حسین اور مصحف اقبال توصیفی تک دوسو سے زائدانعامات تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ تقسیم انعامات کی تقریب انسٹی ٹیوٹ کے دفتر نئی دہلی میں19 دسمبر کو شام ساڑھے 6بجے منعقد ہوگی۔جس میں پچہترہزار روپئے نذرانہ اورتوصیف نامہ پیش کیاجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT