Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / غداران تلنگانہ کو ٹی آر ایس میں شامل کرنے کا الزام

غداران تلنگانہ کو ٹی آر ایس میں شامل کرنے کا الزام

ٹی آر ایس اور کانگریس کا صفایا کرنے تلگو دیشم کا عزم ، ای دیاکر راؤ

ٹی آر ایس اور کانگریس کا صفایا کرنے تلگو دیشم کا عزم ، ای دیاکر راؤ
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : سینئیر قائد تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی مسٹر ای دیاکر راؤ نے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ جن قائدین نے ٹی آر ایس کو مستحکم بنانے اور تلنگانہ جدوجہد میں سرگرم حصہ لیا تھا ان قائدین کو پارٹی سے باہر کر کے غداران تلنگانہ کو ٹی آر ایس میں شامل کیا جارہا ہے ۔ مسٹر دیاکر راؤ ورنگل میں منعقد ہونے والے پارٹی کے پرجا گرجنا کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس پارٹی اور تلنگانہ راشٹرا سمیتی کو ہذف ملامت بنایا

اور کہا کہ نہ صرف علاقہ تلنگانہ سے ان دونوں پارٹیوں کانگریس اور ٹی آرایس کا صفایا کرنا ہی تلگو دیشم پارٹی کا اہم مقصد ہے بلکہ سیما آندھرا سے بھی کانگریس پارٹی کا مکمل صفایا کرنا ہی تلگو دیشم پارٹی کا اہم مقصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اور تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے کرپشن اور مبینہ بے قاعدگیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے تلگو دیشم پارٹی تلنگانہ اور سیما آندھرا میں بھی کمربستہ ہوچکی ہے ۔ بی جے پی کے ساتھ انتخابی مفاہمت کے تعلق سے دریافت کرنے پر مسٹر ای دیاکر راؤ نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ تلگو دیشم پارٹی کی انتخابی مفاہمت قطعیت پاچکی ہے ۔ اور اس انتخابی مفاہمت کو ختم کرنے کی مختلف گوشوں سے خواہ کتنی ہی کوششیں کی جائیں بہر صورت انتخابی مفاہمت برقرار رہے گی اور انتخابات میں متحدہ طور پر مقابلہ کیا جائے گا اور کانگریس ، ٹی آر ایس اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو بہر صورت شکست دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ مفاہمت کو قطعیت دے دی گئی ہے لیکن ابھی نشستوں کی تقسیم کے معاملہ کو ابھی قطعی شکل نہیں دی گئی ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT