Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / غداری کیس : ہاردک پٹیل کی آواز کا ٹسٹ پازیٹیو

غداری کیس : ہاردک پٹیل کی آواز کا ٹسٹ پازیٹیو

فارنسک سائنس لیباریٹری میں آواز کے معائنہ کے بعد غداری کا الزام ثابت
احمدآباد ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہاردک پٹیل کی زیرقیادت پٹیل طبقہ کو کوٹہ دینے کیلئے شروع کردہ احتجاجی جلسوں میں کی گئی تقریر اور ہاردک پٹیل کے آواز کی اسپکٹرو گرافی ٹسٹ کروایا گیا جس میں یہ ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا جس کے بعد ان کے خلاف غداری کیس کے سلسلہ میں کارروائی کی جائے گی۔ فارنسک سائنس لیباریٹری گاندھی نگر کے ایک عہدیدار نے آج کہا کہ ہاردک پٹیل کی آواز کے نمونے حاصل کرکے ان کا ٹسٹ کروایا گیا ہے جو پازیٹیو ہے۔ شہر کے کرائم برانچ نے ایسا ٹسٹ کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس نے الزام عائد کیا تھا کہ ہاردک پٹیل نے اپنے ریمارک کے ذریعہ غداری کا ارتکاب کیا تھا اور وہ حکومت کے خلاف محاذ آراء تھے۔ گذشتہ ماہ ان کے خلاف درج کردہ ایف آئی آر میں یہ بات بتائی گئی ہے۔ ہاردک پٹیل کی آواز کے نمونے حاصل کرلئے گئے تھے۔ وہ اس وقت سورت کی جیل میں محروس ہیں۔ فارنسک سائنس لیباریٹری نے گذشتہ ماہ ان کی آواز کے نمونے حاصل کئے تھے جس کے نتائج کا آج اعلان کیا گیا ہے۔ آواز کا تقابلی جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ کرائم برانچ کے دعوے کی توثیق کی جاسکے۔ کرائم برانچ کا دعویٰ ہیکہ ہاردک پٹیل کے فون پر کی گئی بات چیت کو حاصل کرتے ہوئے یہ پتہ چلایا گیا ہیکہ وہ غداری کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور حکومت کے خلاف محاذ آراء ہیں۔ ہاردک کی آواز کا اسپکٹرو گرافی ٹسٹ سے پتہ چلتا ہیکہ یہ ان ہی کی آواز ہے اور آواز کا ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT