Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / غذائی اجناس سستے، افراط زر 9 ماہ میں پہلی بار 4.68 فیصد

غذائی اجناس سستے، افراط زر 9 ماہ میں پہلی بار 4.68 فیصد

نئی دہلی 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ 9 ماہ میں پہلی بار افراط زر ماہ فروری میں غذائی اجناس آلو اور پیاز کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے 4.68 فیصد ہوگیا۔ ایک سال قبل فروری میں یہ 7.28 فیصد تھا اور جنوری 2014 ء میں 5.05 فیصد تھا۔ غذائی افراط زر حکومت کے لئے شدید تشویش کا باعث تھا جو فروری میں کم ہوکر 8.12 فیصد ہوگیا تھا۔ آج جاری کردہ اعداد و شمار کے ب

نئی دہلی 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ 9 ماہ میں پہلی بار افراط زر ماہ فروری میں غذائی اجناس آلو اور پیاز کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے 4.68 فیصد ہوگیا۔ ایک سال قبل فروری میں یہ 7.28 فیصد تھا اور جنوری 2014 ء میں 5.05 فیصد تھا۔ غذائی افراط زر حکومت کے لئے شدید تشویش کا باعث تھا جو فروری میں کم ہوکر 8.12 فیصد ہوگیا تھا۔ آج جاری کردہ اعداد و شمار کے بموجب پیاز کی قیمتوں میں اضافہ فروری میں 20.06 اور آلو کا 8.36 فیصد رہا۔ بحیثیت مجموعی ترکاریوں کی قیمت میں 3.99 فیصد کمی آئی۔ دالوں، غذائی اجناس اور گیہوں کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔ تاہم پھل، دودھ، انڈے، مچھلی اور گوشت سابقہ ماہ کی بہ نسبت مہنگے ہوگئے۔ شکر اور خوردنی اشیاء اور مصنوعات ماہ جنوری کی سطح پر برقرار رہے۔

TOPPOPULARRECENT