Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / غذائی اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ، ارون جیٹلی کا آج جائزہ اجلاس

غذائی اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ، ارون جیٹلی کا آج جائزہ اجلاس

نئی دہلی۔ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) غذائی افراط زر پر تشویش سے دوچار وزیر فینانس ارون جیٹلی کل صورتحال کا جائزہ لیں گے اور اشیائے مایحتاج بشمول دالوں کی قیمت پر قابو پانے کیلئے مختلف اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ دالوں کی چلر فروشی کی قیمت اب بھی سب سے زیادہ 170 روپئے فی کیلو ہے اور حکومت نئے تشکیل دیئے گئے بفر اسٹاک اور برآمدات کے ذریعہ سربراہی میں بہتری لانے کی کوشش کررہی ہے۔ ٹماٹر کی قیمت بھی فصل کے نقصان کی وجہ سے بڑھ کر 80 روپئے فی کیلو ہوچکی ہے۔ آلو کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ آج جاری کردہ ہول سیل قیمت عشاریہ کے بموجب ترکاریوں کی افراط زر کی شرح میں غیرمعمولی 12.94 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ ماہ یہ 2.21 فیصد تھی۔ وزیر فینانس نے کل متعلقہ وزراء اور سیکریٹریز کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT