Wednesday , December 19 2018

غذائی سبسڈی کیلئے راست رقمی منتقلی کی تجویز

نئی دہلی 5 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) عوامی نظام تقسیم میں کرپشن اور بدعنوانیوں کے خاتمہ کیلئے غذائی سبسڈی حاصل کرنے والے استفادہ کنندگان کو راست رقمی منتقلی کی تجویز پیش کی ہے ۔ وزارت تغذیہ نے پائلٹ بنیادوں پر اس اسکیم کو پہلے چندی گڑھ اور پانڈیچیری میں شروع کرنے کی سفارش کی ہے ۔ شانتا کمار پیانل رپورٹ پر وزارت تغذیہ کے موقف کا اظہار کرت

نئی دہلی 5 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) عوامی نظام تقسیم میں کرپشن اور بدعنوانیوں کے خاتمہ کیلئے غذائی سبسڈی حاصل کرنے والے استفادہ کنندگان کو راست رقمی منتقلی کی تجویز پیش کی ہے ۔ وزارت تغذیہ نے پائلٹ بنیادوں پر اس اسکیم کو پہلے چندی گڑھ اور پانڈیچیری میں شروع کرنے کی سفارش کی ہے ۔ شانتا کمار پیانل رپورٹ پر وزارت تغذیہ کے موقف کا اظہار کرتے ہوئے وزیر تغذیہ رام ولاس پاسوان نے کسانوں سے دالیں اور تیل وغیرہ حاصل کرنے اور اس کیلئے امدادی قیمت فراہم کرنے کی تجیوز کی تائید کی ہے اور کہا کہ چاول اور گیہوں کے ساتھ ان اشیا کو بھی کسانوں سے حاصل کرتے ہوئے ان کی مدد کی جاسکتی ہے ۔ وزارت نے اس رپورٹ پر کل دفتر وزیر اعظم کو ایک تجویز پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غذائی اجناس پر جو سبسڈی فراہم کی جاتی ہے اسے حقیقی استفادہ کنندگان تک پہونچانے کیلئے ضروری ہے کہ اس سبسڈی کو راست صارفین تک پہونچایا جائے جیسا کہ گیس کیلئے فراہم کیا جارہا ہے ۔ ابھی دوسری وزارتوں نے اس تجویز پر کسی طرح کے رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT