Wednesday , September 19 2018
Home / پاکستان / غذائی سمیت کا شکار زرداری عدالت میں حاضری سے قاصر

غذائی سمیت کا شکار زرداری عدالت میں حاضری سے قاصر

اسلام آباد ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری آج انسداد رشوت ستانی کی ایک عدالت میں غذائی سمیت کا شکار ہونے کی وجہ سے حاضر نہ ہوسکے۔ زرداری کے وکیل فاروق نائک نے عدالت کو بتایا کہ سابق صدر فی الحال غذائی سمیت کا شکار ہیں اور مسلسل قئے کررہے ہیں۔ لہٰذا انہیں عدالت میں شخصی حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ جسٹس خالد محمد

اسلام آباد ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری آج انسداد رشوت ستانی کی ایک عدالت میں غذائی سمیت کا شکار ہونے کی وجہ سے حاضر نہ ہوسکے۔ زرداری کے وکیل فاروق نائک نے عدالت کو بتایا کہ سابق صدر فی الحال غذائی سمیت کا شکار ہیں اور مسلسل قئے کررہے ہیں۔ لہٰذا انہیں عدالت میں شخصی حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ جسٹس خالد محمد رانجھا نے وکیل کے استدلال کو قبول کرلیا اور سماعت کی آئندہ تاریخ 13 مئی مقرر کی۔ زرداری کے خلاف بدعنوانی کا کیس راولپنڈی کی ایک عدالت میں 2001ء میں دائر کیاگیا تھا۔ 2008 تا 2013ء زرداری کو پاکستان کا صدر ہونے کی وجہ سے کسی بھی عدالتی معاملہ سے استثنیٰ حاصل تھا۔

TOPPOPULARRECENT