Wednesday , January 23 2019

غرباء کیلئے مفت بریانی کا پیراڈائز رسٹورنٹ آکلینڈ کی جانب سے پیشکش

آکلینڈ ۔ 10ستمبر ( سید مجیب کی رپورٹ ) پیراڈائیز رسٹورنٹ آکلینڈ کے مالک حیدرآباد کے متوطن محمد صلاح الدین جنہوں نے حال ہی میں نیوزی لینڈ اردو ‘ ہندی کلچرل اسوسی ایشن کے دو سالہ انتخابات کے موقع پر شرکاء کی بریانی کے ذریعہ تواضع کی تھی ۔ اپنے والد محمد سلیم الدین کی نصیحت کے مطابق آکلینڈ کے غریب عوام کو مفت بریانی کے ذریعہ تواضع کرتے ہوئے محظوظ کررہے ہیں ۔ ان کے والد محمد سلیم الدین قبل ازیں انگلستان اور نیوزی لینڈ میں پیراڈائیز ہوٹل کی جانب سے مقامی غریب عوام کیلئے روزآنہ مفت بریانی فراہم کرتے تھے اورانہوں نے اپنے فرزند محمد صلاح الدین کو بھی نصیحت کی تھی کہ وہ غریب عوام کیلئے مفت بریانی فراہم کرنا جاری رکھیں ۔ چنانچہ صلاح الدین نے بھی آکلینڈ کے غریب عوام کیلئے بلالحاظ مذہب و ملت حیدرآباد کی مشہور بریانی مفت فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور جاریہ سال آل نیوزی لینڈ ہندی ۔ اردو کلچرل اسوسی ایشن کے دو سالہ انتخابات کے موقع پر شرکت کرنے والے تمام افراد کی تواضع حیدرآباد کی شہرہ آفاق بریانی کے ذریعہ کی ۔

TOPPOPULARRECENT