Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / غربت کے خاتمہ کیلئے علاقائی کوششوںکو ہندوستان کی حمایت

غربت کے خاتمہ کیلئے علاقائی کوششوںکو ہندوستان کی حمایت

تھمپو ۔ 29 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج غربت پر قابو پانے کیلئے سارک خطہ کے تمام ممالک کے کوششوں کی حمایت کی ہے۔ سارک کے تمام رکن ممالک کے بلاک کو چاہئے کہ وہ ترقی اور خوشحالی کیلئے اجتماعی کوشش کریں۔ یہاں غربت کے خاتمہ پر سارک وزراء کے چوتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مملکت وزیر دیہی ترقی سدرشن بھگت نے کہا کہ ہندوستان غربت کے خاتمہ کیلئے ہر ممکنہ مدد کیلئے تیار ہے۔ اس میں ہمارا قوی ایقان ہے کہ سارک کے رکن ممالک نہ صرف غربت سے باہر آئیں گے بلکہ آنے والے دنوں میں ترقی کے بھی امکانات پیدا ہوں گے۔ اس لئے غربت سے مربوط تمام مسائل کو دور کرنا ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT