Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / غریبوں میں اراضی پٹہ جات کی تقسیم

غریبوں میں اراضی پٹہ جات کی تقسیم

یلاریڈی۔ 5 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر تحصیل احاطہ میں یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی کے ہاتھوں 51 افراد غریب خاندانوں سے پٹہ جات تقسیم کئے گئے۔ جی نمبر 58 کے تحت مکانات کی اراضی کو مسلمہ بناکر دے دیا گیا ہے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ اپنگھر کی اراضی دوسروں کو فروخت کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ غریب عوام کی ترقی کیلئے حکومت نے جس اسکیم کو تشکیل دیا ہے، اس کا غلط استعمال نہ کریں اور مکان اراضی دلانے کا وعدہ کرنے والے دلالوں کے جھانسہ میں نہ آنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر گنگادھر ZPTC سامیوئل، نائب صدر منڈل پریشد سرینواس، ڈپٹی تحصیلدار وینکٹیشم، ریوینیو انسپکٹر وینکٹ ریڈی، ٹی آر ایس قائدین میں کرشنا ریڈی، وینکٹ رام ریڈی، ناگابھوشنم، کرشنا گوڑ اور دوسرے موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT