Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / غریبوں و معذورین کا خیال رکھنا عوامی نمائندوں کا ذمہ

غریبوں و معذورین کا خیال رکھنا عوامی نمائندوں کا ذمہ

گورنمنٹ اسکول فار بلائینڈ دارالشفا کی پلاٹینم جوبلی تقریب : ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کا خطاب

گورنمنٹ اسکول فار بلائینڈ دارالشفا کی پلاٹینم جوبلی تقریب : ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کا خطاب
حیدرآباد۔16فبروری(سیاست نیوز) عوام کو اپنی اولاد کی طرح نہیں دیکھنے والی قیادتیں جنت کی حقدار نہیں ہوتیں اور دنیا میںبھی ذلت ورسوائی ان کا پیچھا کرتی رہتی ہے۔ گورنمنٹ اسپیشل پرائمری اسکول فار بلائینڈ( نابینا) ‘ درالشفاء کی پلاٹنم جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمو دعلی ان خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ رکن پارلیمنٹ چیوڑلہ کونڈا ویشویشوار ریڈی‘ڈائرکٹر فار اسکول ایجوکیشن چرنجیلو اے ائی ایس‘ پراجکٹ افیسر ‘ آر وی ایم ڈاکٹر سبا رائیڈو‘ ،ڈی ای او‘ حیدرآباد مسٹر ایم سومی ریڈی نے بھی خطاب کیا۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ حکمرانوں اور منتخب عوامی نمائندوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی رعایہ بالخصوص معاشی طور پر جسمانی معذورین کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ حکومت ریاست کی غریب عوام بالخصوص جسمانی معذور افراد کے ہاتھوں کی چھڑی ہے ۔ انہوں نے جسمانی معذورین کیلئے حکومت کے وظائف کا ذکر کیاا ور کہاکہ پندرہ سو روپئے جسمانی معذورین کو وظیفہ جاری کرنے کا حکومت نے جو فیصلہ کیا ہے اس کا مقصد معاشی کمزور جسمانی معذورین کو حتی الامکان امداد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آصف جاہی دور حکمرانی میں 75سال قبل خصوصی طور پر نابینا لوگوں کیلئے اس اسکول کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جو آندھرائی دور حکمرانی میں تعصب کا شکار رہا ۔ انہوں نے نابینا طلبہ کیلئے قائم کئے گئے اس ادارے کی حالت زارپر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے اندرون ایک ہفتہ مذکورہ اسکول میں بیت الخلاء کی تعمیر کا اعلان کیا اور کہاکہ کلکٹر حیدرآباد سے اس ضمن میںمشاورت کے بعد مذکورہ اسکول کی نئی عمارت جو عصری سہولتوں سے آراستہ ہوگی کی تعمیر کی جائے گی ۔ انہوں نے نلگنڈہ چوراہے پر واقع ڈیف اینڈ ڈمب اسکول کی اراضی پر نئی عمارت تعمیرکرنے کا وعدہ کیا جہاں گونگے‘ بہرے ‘ اور نابینا طلبہ کو تعلیم کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔جناب محمد محمود علی نے آبادی کے تناسب سے جسمانی معذورین کو تمام شعبہ حیات میںنمائندگی کا بھی وعدہ کیا اور کہاکہ ہاوزنگ اسکیم کے تحت فراہم کئے جانے والے مکانات میں بھی نابینا لوگ حکومت کی پہلی ترجیحات میںشامل ہونگی۔انہوں نے اسکول انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہ اسکول کے متعلق چیف منسٹر کو واقف کروائیں گے اور اسکول کا ایک مرتبہ دورہ کرنے نمائندگی کریں گے۔انہوں نے برقی اور آبرسانی بلز کی ادائی میں بھی جسمانی معذورین بالخصوص نابینا افراد کیلئے پچاس فیصد خصوصی رعایت کے متعلق بھی وزیراعلی سے مشاورت کی بات کہی۔ انہوں نے نابنیا طلبہ کے مطالعہ کیلئے خصوصی قرآن شریف بطور تحفہ اسکول انتظامیہ کو پیش کیا ۔ رکن پارلیمنٹ چیوڑلہ مسٹر کونڈا ویشویشو ار ریڈی نے بینائی سے محروم افراد کو بے شمار خداداد صلاحیتوں کا حامل قراردیا۔انہوں نے اسکول میں کمپیوٹرس‘ پرنٹرس اور دیگر اشیاء کی فراہمی کیلئے ایم پی فنڈ سے ایک لاکھ روپئے جاری کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے بھی تلنگانہ حکومت کی نو ماہ کی کارکردگی کو پچھلے ساٹھ سالوں کی آندھرائی دور حکمرانی پر بھاری قراردیا۔ قبل ازیں جناب محمد محمود علی‘ او رکونڈا ویشوویشو ار ریڈی کے ہاتھوں تلگو اسٹوری بک ‘ پروگرام شیٹ کا افتتاح عمل میںآیا ۔دونوں قائدین نے لوئس بریلی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت بھی پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT