Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / غریبوں و یتیموں سے حسن سلوک سرکار مدینہ کی خوشنودی کا موجب

غریبوں و یتیموں سے حسن سلوک سرکار مدینہ کی خوشنودی کا موجب

سلطان العلوم اسکول میں جلسہ سیرت النبیؐ سے مولانا پیر نقشبندی ، مولانا آصف پاشاہ کا خطاب

سلطان العلوم اسکول میں جلسہ سیرت النبیؐ سے مولانا پیر نقشبندی ، مولانا آصف پاشاہ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری بانی رکن سلطان العلوم ایجوکیشنل سوسائٹی نے امت محمدیؐ کے صاحب ثروت پر زور دیا ہے کہ وہ غریبوں ، مسکینوں اور یتیموں کے ساتھ جذبہ ایثار و قربانی کے ساتھ بہتر حسن سلوک کریں اور ملت اسلامیہ کے ضرورت مندوں کی ہر طرح مدد کریں اور یہ عمل یقینا سرکار مدینہؐ کی خوشنودی کا موجب ہوگا ۔ مولانا یہاں سلطان العلوم ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام سید علی چبوترہ اسکول میں سالانہ جلسہ سیرت النبیؐ میں صدارتی خطاب کررہے تھے ۔ مہمان مقرر مولانا سید شاہ عبید اللہ قادری آصف پاشاہ سجادہ نشین بارگاہ شجاعیہ ’ حضور محمدؐ عربی صلعم کی بچوں پر شفقت ‘ کے زیر عنوان مخاطب کرتے ہوئے نونہالان اسلام کو تلقین کی کہ وہ بچپن ہی سے آقائے دو جہاں ؐ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا رہیں ۔ اس موقع پر جناب ظفر جاوید اعزازی سکریٹری سوسائٹی نے کہا کہ سوسائٹی عصری تعلیم کے ساتھ مذہبی تربیت کو اپنا فرض سمجھتی ہے ۔ اس طرح دین کی خدمت کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے طلباء وطالبات میں نعتیہ اور تحریری مقابلوں کے انعامات بھی تقسیم کئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT