Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / غریبوں کو مفت ڈائیلاسیس خدمات

غریبوں کو مفت ڈائیلاسیس خدمات

سرکاری دواخانوں میں یونٹس کا قیام، لکشماریڈی اور ہریش راؤ کا بیان
حیدرآباد ۔19 اگست (سیاست نیوز) کڈنی کے مرض میں مبتداء افراد کو ڈائیلاسیس کیلئے دور دور کا سفر طئے کرکے اٹھائی جانے والی پریشانیوں سے نجات دلانے کیلئے حکومت نے سرکاری دواخانوں میں مفت ڈائیلاسیس سنٹرس کے قیام عمل میں لارہی ہے۔ اس کے حصہ کے طور پر 39 سرکاری دواخانوں میں 73 مفت ڈائیلاسیس یونٹس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے مفت ڈائیلاسیس سنٹر کا افتتاح وزراء لکشماریڈی، ہریش راؤ نے مشترکہ طور پر سدی پیٹ میں افتتاح انجام دیا۔ انہوں نے اسی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بقیہ سنٹرس کا قیام جاریہ ماہ کے اواخر تک عمل میں لانے کیلئے ضروری اقدامات متعلقہ شعبہ جات کررہے ہیں اور غریبوں کو آروگیہ شری کارڈس کے تحت یہ علاج فراہم کیا جائے گا۔ مختلف وجوہات کے تحت کڈنی کے مریضوں میں ہورہے اضافہ کے مدنظر حکومت نے مفت ڈائیلاسیس سنٹرس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ کڈنی کے مریضوں کو ہفتہ میں دو تین مرتبہ ڈائیلاسیس کرنا پڑتا ہے جبکہ متحدہ آندھرادیش میں صرف دو ہی مفت ڈائیلاسیس سنٹرس تھے، جس کی وجہ سے کڈنی کے مریضوں کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ موجود تلنگانہ حکومت نے ان مشکلات کے مدنظر مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے 39 سرکاری دواخانوں میں 73 مفت ڈائیلاسیس یونٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے منظور کردہ 39 سرکاری دواخانوں میں سے گذشتہ دنوں ہی نمس، نظام آباد، گاندھی، عثمانیہ اور محبوب نگر ضلع دواخانہ میں یونٹس کا آغاز ہوچکا ہے اور اس طرح عادل آباد، نلگنڈہ، کریم نگر، تانڈور، سنگاریڈی ضلع دواخانوں میں ونستھلی پورم، میدک، منچریال، نرمل، کریم نگر، گوداوری کھنی، جنگاما، کتہ گوڑم، مریال گوڑہ، حضورنگر، ملک پیٹ، ظہیرآباد، بانسواڑہ، جگتیال، گدوال، ناگرکرنول، ونپرتی، کاماریڈی، محبوب نگر، بودھن، سوریاپیٹ، بھدراچلم اور کاماریڈی ایریا دواخانوں میں وقارآباد، مہیشورم، نرسم پیٹ، ستوپلی، اوٹنور، ایٹورناگارم، کمیونٹی ہیلت سنٹرس میں مفت ڈائیلاسیس یونٹس کا قیام عمل میں لایا جانے والا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT