Thursday , May 24 2018
Home / ہندوستان / غریبوں کو مکانات کی عدم فراہمی پر سپریم کورٹ برہم

غریبوں کو مکانات کی عدم فراہمی پر سپریم کورٹ برہم

نئی دہلی۔13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج مغربی بنگال اور اترپردیش کی حکومتوں کو سمن جاری کرتے ہوئے اس بات کے لیے سرزنش کی کہ وہ شہری علاقوں میں موجود غریبوں کو مکانات کی فراہمی کے وعدے پر عمل آوری میں لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ عدالت نے دونوں ریاستوں کی چیف سکریٹریز کو 10 جنوری تک عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ کورٹ نے کہا کہ اس مسئلہ پر داخل کیے گئے حلف نامہ کا جائزہ لینے کے بعد یہ واضح طور پر ریاستی لاپرواہی کا معاملہ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ’’دین دیال انتیودیا یوجنا‘‘ نیشنل اربن لائیولی ہوڈ مشن (ایم یو ایل ایم) اسکیم پر عمل آوری نہیں کرسکتا۔ اس موقع پر جسٹس ایم وی لوکر اور دیپک گپتا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت مغربی بنگال کو بھی جلد سے جلد حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے جس میں غریبوں کے لیے مکانات کی فراہمی کا روڈ میاپ موجود ہو اور جس کے بارے میں تحت کی عدالت نے پہلے ہی حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT