Saturday , July 21 2018
Home / شہر کی خبریں / غریبوں کو کارپوریٹ طرز کے علاج کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیح

غریبوں کو کارپوریٹ طرز کے علاج کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیح

تماجی پیٹ‘ ضلع محبوب نگر میں آیوش کے ہیلت کیمپ کا آغاز‘ ڈاکٹر لکشما ریڈی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 4فبروری ( این ایس ایس ) وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے آج کہا کہ مشن آیوش دیسی علاج ہے ۔ انہوں نے ضلع محبوب نگر میں تماجی پیٹ میں آیوش کے ایک ہیلت کیمپ کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت غریبوں کو کارپوریٹ سطح کی طبی خدمات اور علاج ومعالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے کو اہم ترجیح دے رہی ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سرکاری دواخانوں کو عصری بنانے کیلئے خاطر خواہ فنڈس کی پیشکش کررہے ہیں تاکہ بہتر طبی خدمات فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی پر پورا ملک ریاست تلنگانہ کی طرف دیکھ رہا ہے ۔ وزیر صحت نے کہا کہ ہماری ریاست نے ایک صحتمند تلنگانہ بنتے ہوئے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی اور کے سی آر کٹس کے ساتھ عوام سرکاری دواخانوں پر بھروسہ کررہے ہیں اور ان سے استفادہ کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT