Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / غریبوں کو کھانے فراہم کرنے پر دلی سکون کا اظہار

غریبوں کو کھانے فراہم کرنے پر دلی سکون کا اظہار

مانو میں یوم غربت کا خاتمہ پروگرام ، اظہر مخصوصی کا خطاب
حیدرآباد۔18اکٹوبر(سیاست نیوز) مولاناآزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی حیدرآباد میں مانو طلبہ تنظیم کے زیراہتمام ’یوم غربت کا خاتمہ ‘ پر پروگرام منعقد ہوا ۔پروفیسر سید حسیب الدین قادری اور سید اظہر مخصوصی صدر ثانی ویلفیراسوسیشن نے مہمانِ خصوصی شرکت کی۔صدر ایم ایس او عطاء اللہ نیازی‘ نائب صدر عبداللہ عاصم‘ سکریٹری نہیال احمد‘ جوائنٹ سکریٹری اے فاطمہ‘خازن محمد فیصل کے علاوہ طلبہ نے شرکت کی۔پروفیسر حسیب الدین قادری نے ایم ایس یوکی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دور میںدوسروں کے لئے ہمدردی کا اظہار قابل ستائش اقدام ہے ۔ غریبوں کے لئے ایک وقت کے کھانے کا اہتمام کرنا اہم کارنامہ ہے جو اظہر مخصوصی انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ نوجوانوں کو اظہر مخصوصی جیسے نوجوانوں سے جہد لینے کی ضرورت ہے۔ جناب سید اظہر مخصوصی نے کہاکہ غریبوں کے لئے دوپہر کا کھانے کا انتظام کرنے کے بعد انہیںجو سکون ملتا ہے اس کو وہ بیان نہیںکرسکتے۔ انہوں نے کہاکہ بھوک کا کوئی مذہب نہیںہوتا کے نعرے کے ساتھ ہم نے دو روٹی کی مہم کی شروعات بھی کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سال 2002سے وہ دبیرپورہ فلائی اور کے نیچے غریبوں کے لئے دوپہر کے کھانے کا بندوبست کرتے آرہے ہیں۔

 

صفوی ایران و سلاطین دکن کے درمیان 16 تا 17 ویں صدی کے درمیان سفارتی و ثقافتی تعلقات پر کتاب کا رسم اجراء
حیدرآباد۔ 18 اکتوبر (راست) دکن ہسٹری سوسائٹی اینڈ ہسٹوریکل سوسائٹی آف حیدرآباد اور سالار جنگ میوزیم کے مشترکہ زیراہتمام 22 اکتوبر بروز اتوار 4 بجے شام لیکچر ہال، ایسٹرن بلاک سالار جنگ میوزیم میں صفوی ایران و سلاطین دکن کے درمیان 16 تا 17 ویں صدی کے درمیان سفارتی و ثقافتی تعلقات پر ڈاکٹر ایم اے نعیم کی کتاب کا رسم اجراء عمل میں آئے گا۔ مہمان خصوصی محمد حق بن نحومی قونصل جنرل ایران متعینہ حیدرآباد کتاب کا رسم اجراء انجام دیں گے جبکہ پروفیسر محمد اکبر علی خاں سابق وزیر وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی ڈی ڈی ای مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی تقریب کی صدارت کریں گے۔ مہمانان اعزازی کی حیثیت سے مسرز علی اصغر رستوگی فرسٹ اسلامک ری پبلک قونصل ایران حیدرآباد ڈاکٹر محمد سرور اور ڈاکٹر زرینہ پروین ڈائریکٹر اسٹیٹ آرکیوز اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ حکومت تلنگانہ حیدرآباد شرکت کریں گے۔ پروفیسر سجاد شاہد حیدرآباد یونیورسٹی و دکن اسٹیڈیز سنٹر ڈاکٹر ایم اے نعیم اور ان کے کام پر جبکہ پروفیسر ڈاکٹر سید ایوب علی صدر دکن ہسٹری سوسائٹی کتاب پر تبصرہ پیش کریں گے۔ جناب سید تمجید حیدر پی آر او قونصل جنرل ایران متعینہ حیدرآباد شکریہ ادا کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT