Saturday , December 15 2018

غریبوں کیلئے غذا یقینی بنانے آدھار لازمی کیا گیا

نئی دہلی 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے آج دہلی ہائیکورٹ کو بتایا کہ آدھار کو لازمی اِس لئے کیا گیا تاکہ غریبوں کو عوامی نظام تقسیم کے تحت رعایتی غذائی اجناس یقینی طور پر حاصل ہوجائے۔ پی ڈی ایس کو بیجا استعمال کردہ سسٹم قرار دیتے ہوئے مرکز نے کارگذار چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس انو ملہوترہ کی بنچ کو بتایا کہ آدھار کے ذریعہ یہ مساعی ہے کہ حقیقی استفادہ کنندگان کو ہی غذائی اجناس حاصل ہوں۔ ایڈیشنل سالیسٹر جنرل سنجے جین نے کہاکہ آدھار پی ڈی ایس کیلئے لازمی ہے کیوں کہ یہ سسٹم کا ہمارے ملک میں زیادہ تر غلط استعمال ہوا ہے۔ سبسیڈی والی غذائی اجناس غریبوں تک نہیں پہنچ رہے ہیں۔ کوئی اور  فائدہ اُٹھا رہا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ تقریباً 2.33 راشن کارڈس جن پر پی ڈی ایس اسکیم کے تحت فائدہ حاصل کیا جاتا تھا وہ جعلی ثابت ہوئے۔ اے ایس جی کی اعانت مرکزی حکومت کے اسٹانڈنگ کونسل بھگوان سوروپ شکلا نے کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT