Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / غریبوں کیلئے معیاری طبی خدمات فراہم کرنے کی ہدایت

غریبوں کیلئے معیاری طبی خدمات فراہم کرنے کی ہدایت

سنگاریڈی21 ؍اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری دواخانوں میں غریب عوام کو معیار ی خدمات یعنی کارپوریٹ طرز کی سہولت فراہم کریں ۔ان خیالات کا اظہارضلع کلکٹر میدک مسٹر رونالڈ روز نے ضلع ہیڈ کواٹر سنگاریڈی کے سرکاری دواخا نہ میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے بتا یا کہ ڈاکٹرس کو اپنی پیشہ ورانہ خدمات میں تبدیلی لا تے ہوئے غریب عوام کی خدمات کو یقینی بنائیں۔اور سرکاری دواخانوں میں موجود بائیو میٹر ک سسٹم پر مکمل عمل کر تے ہوئے اپنی خدمات میں سدھا پیدا کرنے کی کو شش کریں بصورت دیگر سخت کاروائی کا انتباہ دیا ۔انہوں نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ اپنے پیشہ کے ساتھ انصاف کر تے ہوئے غریب مریضوں کی بہتر سے بہتر خدمت کریں۔اس موقع پر رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پرا بھاکر نے کہاکہ ریاستی حکومت غریب عوام کو کارپوریٹ طرز کی سہولت فراہم کرنے کیلئے کو شا ں ہیں جس کیلئے ڈاکٹرس اور محکمہ صحت کے دیگر عہدیداروں کا تعاون بیحد ضروری ہے تب ہی جا کر حکومت کا مقصد مکمل ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں 24 ؍اکٹوبر 2014 کو منعقدہ اجلاس میں طئے کئے گئے پروگرامس کو اور ضروری اقدامات کو پس پشت ڈالدیئے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے دواخانہ کے انتظامیہ کو ہد ایت دی کہ وہ سنگاریڈی دواخانہ کو آنے والے مریضوں کو بنیادی سہو لتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کاروائی انتباہ دیا۔انہوں نے سرکاری دواخانہ سنگاریڈی میں عدم صاف صفائی پر اپنی سخت برہمی کا اظہار کیا ۔بارہا توجہ دلائی جانے کے باوجود سرکاری دواخانہ کی کارکردگی میں کوئی بہتری پیدا نہیں ہو نے پر اپنی سخت برہمی کا اظہار کیا ۔مستقبل میں ذمہ دار عہدیدارو ں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ریاستی حکومت غریب عوام کو بہتر سے بہتر انداز میں طبی سہولت فراہم کرنے کیلئے کو شا ں ہیں۔اس اجلاس میں چیرمین بلدیہ سنگاریڈی وجئے لکشمی ‘ ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر امر سنگھ ‘ سپرنٹیڈنٹ ہا سپٹل راجو گوڈ ‘ آر ایم ڈاکٹر مر ہری کے علاوہ دیگر ڈاکٹر س اور محکمہ صحت کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT