Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / غریبوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح

غریبوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح

کریم نگر ۔ 7 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ ریاست کے غریب طبقات کی ترقی کیلئے حکومت اولین ترجیح دے رہی ہے ۔ ریاستی وزیر فینانس و سیول سپلائیز ایٹالہ راجندر نے یہ بات کہی ۔ وہ ضلع پریشد کے احاطہ میں زیڈ پی ٹیز کی منعقدہ تہنیتی تقریب میں بطور مہمان شریک و مخاطب تھے ۔ انھوں نے کہا کہ حیدرآباد میں 637 ایکر گروکل ٹ

کریم نگر ۔ 7 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ ریاست کے غریب طبقات کی ترقی کیلئے حکومت اولین ترجیح دے رہی ہے ۔ ریاستی وزیر فینانس و سیول سپلائیز ایٹالہ راجندر نے یہ بات کہی ۔ وہ ضلع پریشد کے احاطہ میں زیڈ پی ٹیز کی منعقدہ تہنیتی تقریب میں بطور مہمان شریک و مخاطب تھے ۔ انھوں نے کہا کہ حیدرآباد میں 637 ایکر گروکل ٹرسٹ کی زمین پر غیرمجاز تعمیرات کو ہٹادیا جاکر غریب خاندانوں میں تقسیم کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ میں ایک صاف و شفاف انصاف پسند حکومت چل رہی ہے ۔ اس سلسلے میں 15 اگست سے دلتوں میں تین ایکر زمین مختص کی جانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ غریبوں ، مستحق افراد ک وحکومت کی سبھی ترقیاتی اسکیمات کا صد فیصد فائدہ ہو اس طرح کے پروگرام روبہ عمل لائے جارہے ہیں ۔ وارڈ ممبر سے لیکر رکن پارلیمنٹ کی کامیابی تک عوام نے جس اعتماد سے اپنا ووٹ دیکر اقتدار سونپا ہے ، عوام کی اکثریت کے اس اعتماد کو ہرحال میں پورا رکھا جائیگا ۔ عوام کے تعاون ومشورہ سے ضلع کی ترقی کی کوشش کی جائیگی ۔ کریم نگر ایم پی ونود کمار نے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ غریبی کے خاتمہ کیلئے اسکیمات عمل میں لائے جائیں گی ۔ نومنتخبہ زیڈ پی ٹیز کو مشورہ دیا کہ کریم نگر منڈل پریشد کو ریاست بھر میں نمبرون بنایا جائے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT