Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / غریبوں کی ترقی ٹی آر ایس حکومت کی اولین ترجیح

غریبوں کی ترقی ٹی آر ایس حکومت کی اولین ترجیح

جڑچرلہ /3 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندرا شیکھر راؤ کی خصوصی دلچسپی کے باعث تلنگانہ کے غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد اسکیمات پر عمل کیا جارہا ہے ۔ 16 ماہ کے دوران مختلف سرکاری اسکیمات سے مستحقین کو فائدہ پہونچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ وہ چندر گارڈن فنکشن ہال بادے پلی میں ٹی آر ایس قائدین اور کارکنوں کے خصوصی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر جوپلی کرشنا راؤ وزیر معنوعات ، جتندر ریڈی ، ایم پی محبوب نگر بھی موجود تھے ۔ اجلاس کی صدارت شیو کمار صدر ٹی آر ایس پارٹی محبوب نگر نے کی وزیر صحت لکشما ریڈی نے کہا کہ غریب لڑکیوں کی شادی کیلئے شادی مبارک اور کیان لکشمی اسکیم متعارف کی گئی ہے ۔ دوسری ریاستوں کے چیف منسٹرس تلنگانہ میں ترقیاتی کاموں سے متعلق تفصیلات حاصل کر رہے ہیں ۔ وزیر صحت نے کہا کہ حکومت کی ان اسکیمات کو عوام تک پہونچانے کی ذمہ داری ہر ٹی آر ایس پارٹی قائد پر عائد ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن جماعتیں حکومت پر غیر ضروری تنقیدیں کر رہی ہیں ۔ وزیر مصنوعات جوپلی کرشنا راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کارکن متحد ہوکر کام کریں ۔ عنقریب نامزد عہدوں پر تقررات عمل میں آئیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ 3 برسوں میں ہر گھر کو نلوں کے ذریع پانی سربراہی کیا جائے گا ۔ ضلع محبوب نگر کی ترقی کیلئے چیف منسٹر کے سی آر سنجیدہ ہیں ۔ وزیر مصنوعات نے کہا کہ محبوب نگر میں پالمور لفٹ اریگیشن پراجکٹ کیلئے سنگ بنیاد رکھا گیا ہے اس پراجکٹ کی تعمیر زبردست فائدہ حاصل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پراجکٹ کیلئے کسانوں سے اراضی خریدی جارہی ہے تاحال 12 ہزار ایکر اراضی حکومت نے خریدی ہے مسٹر جتیندر ریڈی ایم پی محبوب نگر نے خطاب کریت ہوئے کہا کہ حصول تلنگانہ کیلئے تمام طبقات متحد ہوکر جدوجہد کی ہے ۔ اسی طرز پر ریاست کو سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرنے کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع محبوب نگر کو ترقی یافتہ بنانے تک ہم خاموش نہیں رہیں گے ۔ پارٹی قائدین سے کہا کہ وہ اپنے اپنے منڈلوں کا دورہ کریں ۔ عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کریں اور مسائل کی یکسوئی کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ اس موقع پر سرینواس گوڑ رکن اسمبلی محبوب نگر جگدیشور ریڈی ایم ایل سی ، انجیا یادو رکن اسمبلی شادنگر بنڈاری بھاسکر صدرنشین ضلع پریشد شاردا لکشمی ، محمود ، پرساد ، وینکٹ ریڈی ، رمیش ریڈی ، جیہ پردا ، لکشمی ، شنکر نائک ، سید مسیح الدین ، محمد یوسف ، اور دیگر موجود تھے ۔ سرکل انسپکٹر مسٹر جنگیا کی جانب سے صیانتی انتظامات کئے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT