Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / غریبوں کی زندگی میں روشنی کیلئے ’ آسرا ‘ اسکیم کاآغاز

غریبوں کی زندگی میں روشنی کیلئے ’ آسرا ‘ اسکیم کاآغاز

کریم نگر۔/9نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کے سبھی غریب و بے سہارا معمرین، بیواؤں اور معذورین کی مدد کیلئے حکومت تلنگانہ نے ’ آسرا ‘ اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ ریاستی پنچایت راج دیہی ترقیات و آئی ٹی وزیر کلوا کنٹلا تارک راما راؤ نے اس بات سے واقف کروایا۔ کریم نگر مستقرمیں واقع ورا لکشمی گارڈنس میں بروز ہفتہ ’ آسرا‘ وظیفہ اسکیم کا ان

کریم نگر۔/9نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کے سبھی غریب و بے سہارا معمرین، بیواؤں اور معذورین کی مدد کیلئے حکومت تلنگانہ نے ’ آسرا ‘ اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ ریاستی پنچایت راج دیہی ترقیات و آئی ٹی وزیر کلوا کنٹلا تارک راما راؤ نے اس بات سے واقف کروایا۔ کریم نگر مستقرمیں واقع ورا لکشمی گارڈنس میں بروز ہفتہ ’ آسرا‘ وظیفہ اسکیم کا انہوں نے آغاز کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے انہوں نے مخاطب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے غریب ، پریشان حال اور بے سہارا طبقات کی زندگی میں روشنی کیلئے چیف منسٹر کے سی آر نے آسرا وظیفہ اسکیم شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں کے مطابق عمل آوری ہورہی ہے۔ سابقہ حکومت نے غیر مستحق افراد کو وظیفہ پیرانہ سالی دے کر حقیقی مستحقین کے ساتھ ناانصافی کی تھی لیکن اب ٹی آر ایس حکومت مہنگائی کا خیال رکھتے ہوئے معمرین، بیواؤں اور کلال طبقہ کے لئے 1000 روپئے، معذورین کے لئے 15سو روپئے وظیفہ دے گی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ سے آسرا وظیفہ بینک کے ذریعہ ادا کیا جائے گا۔ ریاستی وزیر پنچایت راج کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ عوام کا اعتماد کھودینے والی کچھ سیاسی جماعتیں حکومت کے خلاف جھوٹا پروپگنڈہ کررہی ہیں لہذا عوام اپوزیشن جماعتوں کے ان کے جھوٹے بیانات پر توجہ نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ آسرا اسکیم کیلئے بجٹ میں 4ہزار کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔ ماہ ڈسمبر سے ضمانت غذا اسکیم کی شروعات ہوگی ۔ اس اسکیم کے تحت فی کس 6کیلو چاول ایک روپیہ کیلو قیمت پر افراد خاندان کے حساب سے دیئے جائیں گے اس سلسلہ میں شکو ک و شبہات کی ضرورت نہیں۔اس موقع پرشہر کے میئر سردار رویندر سنگھ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ جس جوش و جذبہ اور محنت سے حاصل کیا گیا ہے اسی طرح سے اب اسے سنہرا تلنگانہ بنانے کیلئے مشترکہ طور پر محنت کی جائے گی۔ سروے کے دوران کچھ غلطیاں ہوئی ہوں تو دوبارہ اسے درست کرلیا جائے گا۔ ہر شخص کو سرکاری اسکیمات کا فائدہ پہنچانے کیلئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے اور ہر ایک کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ اس تقریب میں سابق ایم ایل سی نارا داس لکشمن راؤ، کمشنر کارپوریشن سری کیش لٹکر، ڈپٹی میئر رمیش، ایم پی پی واسالہ رمیش، زیڈ پی ٹی سی ایڈلا سرینواس، ڈی آر ڈی اے پی ڈی وجئے گوپال، آر ڈی او بی چندر شیکھر، ایم پی ڈی او بی دیویندر راجو، تحصیلدار جئے چندرا ریڈی، کارپوریٹرس، سرپنچ، ایم پی ٹیز اور استفادہ کنندگان کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT