Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / غریبوں کی فلاح کیلئے لالو ۔ نتیش متحد ہوجائیں

غریبوں کی فلاح کیلئے لالو ۔ نتیش متحد ہوجائیں

پٹنہ 10 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے آج پارٹی سربراہ لالو پرساد یادو اور جنتادل یو کے لیڈر نتیش کمار سے کہا کہ وہ اپنی انا کو ترک کردیں اور غریبوں کی بہتری کیلئے متحدہ طور پر کام کریں۔ راجیش رنجن عرف پپو یادو نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لالو پرساد یادو اور نتیش کمار کو چاہئے کہ وہ اپنی انا

پٹنہ 10 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے آج پارٹی سربراہ لالو پرساد یادو اور جنتادل یو کے لیڈر نتیش کمار سے کہا کہ وہ اپنی انا کو ترک کردیں اور غریبوں کی بہتری کیلئے متحدہ طور پر کام کریں۔ راجیش رنجن عرف پپو یادو نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لالو پرساد یادو اور نتیش کمار کو چاہئے کہ وہ اپنی انا کو بالائے طاق رکھیں اور سماج کے پچھڑے ہوئے طبقات کی بہتری کیلئے مل جل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان طبقات سے تعلق رکھنے والے حقیقی افراد کی حوصلہ افزائی کی جائے اور دلالوں سے پیچھا چھڑایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے آئندہ سال ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات سے قبل اپنا منڈل کارڈ کھیلا ہے اور اس نے ریاست کے رام کرپال یادو کو مودی حکومت میں وزارت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے پسماندہ طبقات اور پچھڑے ہوئے طبقات کے افراد کو وزارت میں شامل کرکے ہوشیاری کی ہے لیکن وہ آر ایس ایس کی وجہ سے کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ آر ایس ایس کی حکومت پر مضبوط گرفت ہے ۔ مدھے پورہ کے آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے چیف منسٹر جیتن رام مانچھی کی جانب سے بہار میں تمباکو ‘ تمباکو کی اشیا کی فروخت پر امتناع اور شراب بندی کے فیصلوں کی بھی ستائش کی ۔انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ریاست گجرات کی طرح سارے ملک میں شراب بندی نافذ کردیں ۔

TOPPOPULARRECENT