Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / غریبوں کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت

غریبوں کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت

محبوب نگر۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں سطح غربت سے نیچے زندگی گذارنے والوں کی ذات واری تفصیلات اس ماہ کی آخری تاریخ تک فہرست کی شکل میں روانہ کرنے کی ہدایت ریمنڈپیٹر پرنسپل سیکریٹری رورل ڈیولپمنٹ نے ڈی او ڈی اے عہدیداروں کو ویڈیو کانفرنس میں ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ سطح غربت سے نیچے کی زندگی گذارنے والوں کی تفصیلات نومبر تک

محبوب نگر۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں سطح غربت سے نیچے زندگی گذارنے والوں کی ذات واری تفصیلات اس ماہ کی آخری تاریخ تک فہرست کی شکل میں روانہ کرنے کی ہدایت ریمنڈپیٹر پرنسپل سیکریٹری رورل ڈیولپمنٹ نے ڈی او ڈی اے عہدیداروں کو ویڈیو کانفرنس میں ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ سطح غربت سے نیچے کی زندگی گذارنے والوں کی تفصیلات نومبر تک روانہ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی اور فہرست وصول نہ ہونے سے آسرا اسکیم، فوڈ سکیورٹی کارڈز اور دیگر اسکیموں پر عمل آوری میں تاخیر ہورہی ہے۔ انہوں نے برہم ہوتے ہوئے کہا کہ اس ماہ کے اواخر تک کسی بھی صورت میں فہرست مکمل تیار ہوجانا چاہئے۔ ویڈیو کانفرنس میں پی ڈی ڈی آر ڈی اے چندر شیکھر ریڈی، سپرنٹنڈنٹ فیاض اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT