Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / غریبوں کے سیونگ اکاؤنٹس میں اقل ترین بیالنس نہ ہونے پر جرمانوں سے 2000 کروڑ روپئے وصول

غریبوں کے سیونگ اکاؤنٹس میں اقل ترین بیالنس نہ ہونے پر جرمانوں سے 2000 کروڑ روپئے وصول

نئی دہلی ۔18 ستمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) اسٹیٹ بینک آف انڈیا توقع ہے کہ سیونگ بینک اکاؤنٹ میں اقل ترین بیالنس نہ ہونے کی صورت میں جرمانوں کے ذریعہ 2000 کروڑ روپئے حاصل کرے گی۔ یکم اپریل سے میٹرو پولیٹن شہروں میں اقل ترین بیالنس 5,000 روپئے ، شہروں میں 3000 روپئے ، نیم شہری علاقوں میں 2000 روپئے اور دیہی علاقوں میں 1000 روپئے مقرر کیا گیاہے۔ قاصر رہنے پر اکاؤنٹ ہولڈر پر جرمانہ عائد کیا جائیگا ۔ 31 ڈسمبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے تاکہ تمام اکاؤنٹ ہولڈر اپنا آدھار کارڈ نمبر داخل کریں۔ تاہم بینک سینئر سٹیزنس اور طلبہ کے اکاؤنٹس کو ایسے جرمانہ سے استثنیٰ دینے پر غور کررہی ہے ۔ عام طورپر ایس بی آئی سال میں ایک بار تبدیلی کیا کرتی ہے ۔ اس بار اس اچانک تبدیلی سے بینک کو 2000 کروڑ کا جرمانہ وصول ہونا متوقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT