Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / غریبوں کے معاشی استحکام کیلئے حکومت کوشاں

غریبوں کے معاشی استحکام کیلئے حکومت کوشاں

مدہول۔15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر کے چندر شیکھر راؤ وزیراعلیٰ کی زیرقیادت ریاست متعدد اسکیمات کے ذریعہ برق رفتاری کے ساتھ ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ ریاست تلنگانہ کی عوام کیلئے مختلف اسکیمات کے ذریعہ حکومت فائدہ پہنچانے کی ہر ممکن کوشش میں لگی ہوئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر اندرا کرن ریڈی وزیر امکنہ و قانون نے باسر کے دورہ کے م

مدہول۔15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر کے چندر شیکھر راؤ وزیراعلیٰ کی زیرقیادت ریاست متعدد اسکیمات کے ذریعہ برق رفتاری کے ساتھ ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ ریاست تلنگانہ کی عوام کیلئے مختلف اسکیمات کے ذریعہ حکومت فائدہ پہنچانے کی ہر ممکن کوشش میں لگی ہوئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر اندرا کرن ریڈی وزیر امکنہ و قانون نے باسر کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس دور حکومت میں ریاست تلنگانہ ایک ترقی یافتہ ریاست میں تبدیل ہوگا ۔ فلاحی اسکیمات کے ذریعہ سطح غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے خاندانوں کی معیشت کو مستحکم کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مشن کاکتیہ کے ذریعہ تالابوں کے احیاء و تزائن کا کام کررہی ہے اور اس کام کیلئے حکومت کی جانب سے کروڑوں روپئے کا فنڈس مختص کیا جارہا ہے ‘ کیونکہ زرعی شعبہ ‘ ایک شعبہ ہی نہیں بلکہ ایک طرز زندگی ہے ۔ اس لحاظ سے حکومت زرعی شعبہ کو مستحکم کرنے کیلئے خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے ۔ مسٹر اندرا کرن ریڈی نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ کے تمام اریگیشن پلانٹ جو کہ بند پڑے ہیں کو بحال کیا جارہا ہے ۔ حلقہ مدہول سے گزرنے والی گوداوری ندی سے جڑے تمام اریگیشن پلانٹ بحال کرتے ہوئے کسانوں کو راحت فراہم کی جائے گی ۔ موصوف وزیر نے کہا کہ پشکرالو کو ہر صورت میں کامیاب کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن سعی کی جارہی ہے ۔اس موقع پر رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی ‘ رکن اسمبلی منچریال ودیا ساگر راؤ ‘ زیڈ پی ٹی سی مدہول لکشمی نرسا گوڑ کے علاوہ دیگر سیاسی قائدین موجود تھے

TOPPOPULARRECENT