غریب اقلیتوں کو بنک سے مربوط قرض

تاریخ میں توسیع کیلئے حکومت سے اقلیتی فینانس کارپوریشن کی درخواست

تاریخ میں توسیع کیلئے حکومت سے اقلیتی فینانس کارپوریشن کی درخواست
حیدرآباد۔/14اپریل، ( سیاست نیوز) اقلیتی فینانس کارپوریشن سے غریب اقلیتوں کو بینک سے مربوط قرض پر سبسیڈی کی اجرائی کے سلسلہ میں محکمہ اقلیتی بہبود نے تاریخ میں توسیع کیلئے حکومت سے درخواست کی ہے۔ اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے حکومت کو اس سلسلہ میں فائیل روانہ کرتے ہوئے درخواستوں کے ادخال کی تاریخ اور درخواستوں کی یکسوئی کی مہلت میں توسیع کی خواہش کی ہے۔ توقع ہے کہ حکومت بی سی ویلفیر کی طرح اقلیتی بہبود کو بھی اس اسکیم سے استفادہ میں توسیع کی اجازت دے گی۔ 2014-15 کیلئے سبسیڈی کی فراہمی سے متعلق اسکیم پر عمل آوری کے سلسلہ میں درخواستیں طلب کی گئی ہیں اور 15اپریل درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ ہے۔ محکمہ اقلیتی بہبود نے اس تاریخ کو جاریہ ماہ کے اختتام تک توسیع دینے کی حکومت سے درخواست کی۔ اس کے علاوہ محکمہ بی سی ویلفیر کو حکومت نے سبسیڈی سے متعلق درخواستوں کی یکسوئی کیلئے 3ماہ کی مہلت دی ہے۔ اقلیتی بہبود نے بھی فینانس کارپوریشن کو اسی طرح کی مہلت دینے کی حکومت سے نمائندگی کی ہے۔ امکان ہے کہ حکومت ایس سی، ایس ٹی اور بی سی طبقات کو اس اسکیم کے سلسلہ میں دی گئی سہولتوں کے مطابق اقلیتی فینانس کارپوریشن کو بھی توسیع کی اجازت دے گی۔ گزشتہ سال اس اسکیم کے سلسلہ میں 80کروڑ روپئے مختص کئے گئے تھے جن میں سے صرف 20کروڑ روپئے ہی جاری کئے گئے ہیں۔ فینانس کارپوریشن نے اسکیم کے سلسلہ میں جو نشانہ مقرر کیا ہے اس سے دوگنی درخواستیں ابھی تک داخل کردی گئیں۔ اس کے باوجود مختلف اقلیتی تنظیموں نے آخری تاریخ میں توسیع کی حکومت سے نمائندگی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT