Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / غریب ترکاری فروشوں کی جگہ مختص کی جائے گی

غریب ترکاری فروشوں کی جگہ مختص کی جائے گی

کریم نگر /24 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسجد عدالت سے منسلکہ قدیم ترکاری مارکٹ کے تنازعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے مئیر بلدیہ سردار رویندر سنگھ نے کہا کہ اس تعلق سے اکٹوبر 2011 کو ہائی کورٹ کی جانب سے دئے گئے فیصلے کو صحیح قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ دے دیا ۔ انہو ںنے نمائندہ سیاست کو بتایا کہ جس طرح کہا جارہا ہے کہ ذاتی مفادات سیاسی ا

کریم نگر /24 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسجد عدالت سے منسلکہ قدیم ترکاری مارکٹ کے تنازعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے مئیر بلدیہ سردار رویندر سنگھ نے کہا کہ اس تعلق سے اکٹوبر 2011 کو ہائی کورٹ کی جانب سے دئے گئے فیصلے کو صحیح قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ دے دیا ۔ انہو ںنے نمائندہ سیاست کو بتایا کہ جس طرح کہا جارہا ہے کہ ذاتی مفادات سیاسی اقتدار کی وجہ سے یہاں سے غریبوں کو جو اپنی روزگار حاصل کر رہے تھے زبردستی ہٹا دیا جارہا ہے ۔ صحیح نہیں ہے ۔ یہاں غیر مجاز قابض ہو کہ غریب کاشتکار ترکاری فروشوں سے کرایہ حاصل کرتے ہوئے فائدہ اٹھا رہے تھے ۔ اس لئے درمیانی افراد کو وہاں سے برخواست کرکے حقیقی ترکاری فروشوں کو اپنی پیداوارات کا فروخت کرنے کے مقصد کو لیکر یہ اقدام کیا گیا ہے ۔ اب یہاں تقریباً پانچ سو غریب تکاری فروشوں کو مساویانہ طریقہ پر جگہ مختص کی جائے گی ۔ اس میں مئیر کمشنر بلدیہ یا پلاننگ آفیسر کا کوئی ۔۔۔۔۔ یا مقصد نہیں ہے ۔ غیر مجاز قابضین کی وجہ یہاں ترکاری فروش سڑکوں پر تگرکاری فروخت کر رہے تھے جس سے سڑک تنگ دامنی کا شکار ہوگئی تھی ۔ یہ کسی کی ذاتی یا اوقافی ملکیت نہیں ہے ۔ غیر ضروری سیاسی مداخلت کرتے ہوئے اس کو سیاسی مسئلہ بنایا جارہا ہے ۔ ترکاری فروشوں کو پریشان کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT